آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12اگست2017

8,568

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

گلشن میں کھلتے پھول اور آسمان پر چمکتے ستارے قدرت نے آپ کے لیے تخلیق کیے ہیں۔آج زیادہ سے زیادہ وقت کسی پارک میں گزاریں ۔ذہنی الجھنوں کوختم کرنے کے لیے اس اچھا کوئی طریقہ نہیں ۔آمحبت میں کامیابی کی توقع ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کی زندگی میں کامیابیوں کا طوفان برپا ہونے والا ہے۔گھریلو جھگڑوں میں وقت ضائع نہ کریں ۔جو ہو رہا ہے جیسا ہو رہا ہے پر عمل کریں ۔آپ باکمال شخصیت کے مالک ہیں ۔لوگ آپ کو آزما رہے ہیں ۔احتیاط سے کام لیں۔

جوزا(21مئی تا21جون )

جائیداد کی تقسیم کا مرحلہ ابھی جاری رہے گا۔دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے خاموشی سے بڑھ کر کوئی علاج نہیں ۔آپ حق پر ہیں اورجیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔عنقریب مالی فائدے کی توقع ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

کھلے سمندر میں سفر صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔آج آپ اپنے آفس کے معاملات خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ترقی کی نوید
آپ کے گرد گھوم رہی ہے اورکسی لمحے بھی آپ کی زندگی میں شامل ہو سکتی ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج آپ کی طبیعت مذہب کی جانب زیادہ مائل رہے گی۔عبادت آپ کو وہ سکون او ر روحانی قرار عطا کرے گی جس کا کوئی بدل نہیں ۔مذہب کی جانب آپ کابڑھتا ہوا رجحان آپ کی مشکلات کے حل میں معاون ثابت ہو گا۔یا د رکھیں حقوق اللہ کی ادائیگی میں بندوں کے حقوق نظر انداز نہ ہوں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بظاہر کم زور نظر آتے ہیں مگر اندر سے کتنے توانا ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔آ ج یہی افراد اپنے بلند حوصلوں سے زندگی کا جو معرکہ سر کریں گے وہ لوگوں کو حیران کر دے گا۔آپ زندگی کے ہر محاذ پر کامیاب رہیں گے ۔والدین کے ساتھ محبت سے پیش آئیں انہی کی دعاؤں سے آپ اس مقام پر پہنچے ہیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

مسلسل آرام کی عادت آپ کی کاہلی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔اپنے بدن میں چستی پیدا کریں ۔آج آپ جس تقریب میں جائیں گے لوگ آپ مل کر فخر محسوس کریں گے ۔آپ کی مقناطیسی شخصیت آپ کے چاہنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی۔ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کریں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

صبح کا روشن سورج آپ کی شخصیت کی مثال ہے ۔آج اپنی صحت پر زیادہ توجہ دیں ۔ذرا سی غفلت آپ کے حسن کو متاثر کر سکتی ہے۔قدیم عمارتیں اورتاریخی مقامات آپ کو متاثر کرتے ہیں ان میں دل چسپی آپ کے عمدہ ذوق کی دلیل ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ ستاروں پر کمند ڈالنے کے جس فارمولے پر عمل کر رہے ہیں وہ آپ کی شخصیت کے لیے ایک نئی شناخت ثابت ہو گا۔یہ سفر احتیاط سے طے کریں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

محبت آپ کے قدموں میں بکھرنے کو بے تاب ہے ۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن ہر لحاظ سے بہتر ہے۔آنسوؤ ں سے دوستی ضرور کریں مگر یاد رکھیںیہ آنسو خوشی کے ہوں ۔مسکراہٹ آپ کی پہچان ہے ۔بیوی بچوں اوروالدین کے درمیان اس کی تقسیم مساوی ہونی چاہیے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج کا دن آپ کے سماجی کاموں کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔تعلیم کے حوالے سے جو مشکلات آپ کو درپیش تھیں وہ رفتہ رفتہ ختم ہو رہی ہیں ۔گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیں بچے آپ کی محبت کے طالب ہیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی سے بیزاری کی جو روش آپ نے اختیار کی ہوئی ہے اس فوراًتبدیل کر لیں ۔گزشتہ دنوں بچھڑنے والے دوست کا صدمہ آپ کو ہلکان کر سکتا ہے۔یاد رکھیں مرنے والوں کے ساتھ مرا نہیں جاتا۔وقت کامرہم آپ کے زخم جلد بھر دے گا۔آج ایک اجنبی سے ملاقات کا امکا ن ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...