آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7ستمبر2017

8,579

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ اپنے جذبات پر قابو کرنا جانتے ہیں لیکن پچھلے کچھ دنوں سے آپ کے جذبات آپ کے قابو میں نہیں ۔آپ کچھ لوگوں اور اور کچھ معاملات کو لے کر پریشان ہیں۔ لیکن آپ یہ نہیں جانتے کہ ان سب کا حل بھی آپ ہی کے پاس ہے۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

کچھ معاملات ایسے ہیں جنھیں سلجھانا مشکل ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے الجھنیں اور بے اعتباری پیدا ہو رہی ہے۔ وقت آنے پر آہستہ آہستہ یہ معاملات حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ تب تک آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔

 

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کے لئے اپنی غلطی ماننا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آپ بحث میں کبھی نہیں ہارتے لیکن بعض اوقات اپنی غلطی ماننے سے بات کو وہیں ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنی شخصیت میں مزید توازن لائیں۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو بس سب معاملات کا قصوروار دوسروں کو ٹہرانا جانتے ہیں ۔ ایسے لوگ آپ پر بھی سب چیزوں کا ملبہ ڈالنا چاہتے ہیں اس کے باوجود کے آپ کی کوئی غلطی نہیں ۔ایسے لوگوں سے دور ہی رہنا بہتر ہے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

کچھ معاملات کے بارے میں آپ بات کرنے سے کترا رہے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے اتنا سب کچھ ہونے کے بعد اب آپ کے پاس بات کرنے لئے کچھ ہے ہی نہیں ۔اس مرحلے سے آگے بڑھیں اور دوستانہ طریقے سے سب باتیں واضح کردیں۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کوئی شخص ایسا ہے جو آپ کو باتوں میں پھنسا کر اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ کو اس کی باتوں میں نہیں آنا ہے۔کبھی کبھی نہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن آپ یہ سوچیں کہ آپ کے پاس یہ ہی ایک آپشن ہے ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

سچ کہیئے تواپنے مستقبل کے بارے میں ایک ایک چیز پلان کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا سمجھ داری ہے۔ لیکن کچھ معاملات ایسے ہیں جو آپ کے اختیار میں نہیں ان کے لئے بس آپ صبر ہی کرسکتے ہیں ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

ایسے مشکل حالات میں ہمت دکھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر چیز کو ایک چیلنج سمجھا جائے۔ آپ جو بھی فیصلہ لینگے اس سے آپ کو تجربہ حاصل ہوگا اور تجربہ کبھی بیکار نہیں جاتا ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کو لگ رہا ہے کہ آ پ کا کوئی اپنا آپ کو دھوکا دے رہا ہے ۔ یوں تو سب ثبوت اس کے خلاف ہیں لیکن پھر بھی حقیقت یہ ہی ہے کہ یہ سب بڑی غلط فہمی کی وجہ سے ہے ۔ اس پر بھروسہ کریں ۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

جو کام آپ کررہے اس سے متعلق آپ کو صحیح معلومات حاصل نہیں ہو پارہی۔ یہ وقتی مرحلہ ہے جلد آپ تمام معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کو ایسے کام کرنے میں مزہ آتا ہے جس کا آپ کو پہلے تجربہ نہ ہو۔ بہت کم اس بات کو سمجھ پاتے ہیں لیکن ایسے کاموں میں آپ کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آتی ہیں ۔ لہذا آپ جو کر رہے ہیں اسے جاری رکھئے۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

اگر آپ ہاں کہنا نہیں چاہتے اور نہ آپ سے کہا نہیں جا رہا ہے تو ایک جواب خاموشی بھی ہے۔ وقتی طور پر معاملات کو ایسے ہی چلنے دیں ۔ دیکھیں ممکن ہے آپ کو کوئی جواب دینے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...