آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 اکتوبر2017

2,664

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
مادہ پرستانہ نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں ۔ آپ تعلق کے بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جو درست نہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہوں گے ۔ آپ نئی خوشیوں کی تلاش میں ہوں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ بحث میں نہ الجھیں ۔ اس کا انجام تلخی اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ اپنے منصوبوں کو بے باکانہ انداز میں جاری رکھیں۔ ایک اجنبی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری خوش قسمتی لائے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
محبت کا ایک مسئلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہوگا ۔ آپ ایک نئے اور بااثر دوست سے ملاقات کریں گے ۔ سٹے بازی سے پرہیز کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
اگر آپ کے مالی حالات بحران کا شکار تھے تو اب خوشحالی کا وقت آگیا ہے ۔ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
نئے تعلقات استوار ہوں گے اور مالی معاملات خوش بختی پر منتج ہوں گے ۔ چھوٹی موٹی مایوسیوں سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ کی زندگی دل لگی اور رومانس سے بھرپور ہوگی۔ مایوس عاشقان کو حیرت انگیز مسرتیں حاصل ہونگی۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)
آپ کا دوست دست تعاون مہیا کرے گا۔ آپ کا کام بااثر افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ کسی سودے میں حیران کن معاملہ پیش آئے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ کچھ عرصے کے لئے افسردہ ہوں گے لیکن جلد ایک نئی خوشی آپ کی زندگی میں آرہی ہے ۔ حقائق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
فضول خرچی پر قابو پانے کی ہر ممکن سعی کریں ۔ سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی۔ پیچیدہ رومانس الجھن کا شکار کردے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...