آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 ستمبر2017

3,276

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

بیرونِ ملک سفر متوقع ہے۔ دوستوں کا آپ کی زندگی میں آنا جانا لگا رہے گا۔ آپ کی گرم مزاجی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ ایسے میں کسی دوست کا مشورہ کام آسکتا ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

نئے دوست بنائیں۔ اپنی زندگی کو جمود کا شکار نہ کریں ۔ ذاتی معاملات میں توجہ کی ضرورت ہے ۔ رشتہ داروں کی بے جا مداخلت سے بچنے کی کوشش کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنے نصب العین کی تکمیل کے لئے صبر و تحمل سے کام لیں۔ آپ کی ترقی ٹھوس نوعیت کی ہوگی۔ کاروباری معاملات میں مصروفیت بڑھ جائے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ متحرک اور خوش مزاج ہیں ۔آپ نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں ۔دو قسم کے پیشوں سے دولت حاصل ہوگی۔ فضول خرچی سے ہر ممکن پرہیز کریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کاروبار عارضی تعطل کا شکار ہوگا۔ گھریلو معاملات امن و سکون پر مبنی ہونگے۔ کاروبار میں کسی قسم کا خطرہ مول نہ لییں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

محنت کا بھرپور صلہ ملے گا۔ آپ ایک اہم معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کام کی زیادتی سے بچیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کاروباری حریفوں کے حسد سے محتاط رہیں جو آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی۔ صحت کے حوالے سے غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

افواہیں آپ کی زندگی پر اثرات بد مرتب کرسکتی ہٰیں۔ ان سے ہر صورت اجتناب کریں ۔ محبت کے معاملات پر اثر انداز ہونے والے شکوک و شبہات رفع ہونگے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

مالی مفاد حاصل ہوگا۔ دوستوں کی طرف سے حمایت حاصل ہوگی۔ کسی معاہدے پر دستخط کرنے کا وقت آرہا ہے ۔آپ کی گہری نظر آپ کے لئے نفع بخش ثابت ہوگی۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

نئے دوستوں سے ملاقات ہوگی۔ آپ کی زندگی اتار چڑھائو کا شکار رہے گی ۔ کوشش کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہوگا۔ کاروبار میں خوش قسمتی سے واسطہ پڑے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کسی دوست سے جھگڑا ہو سکتا ہے ۔ گھریلو معاملات میں مسرت و انبساط کی کیفیت رہے گی ۔ ڈاک کے ذریعے اہم خبریں ملیں گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

پارٹنر شپ میں خوش قسمتی ملے گی ۔رہائش میں تبدیلی عمل میں آسکتی ہے ۔ بیرون ملک سے آنے والی خبریں آپ کے کریئر پر اثر انداز ہونگی ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...