آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 ستمبر2017

3,571

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

لوگوں کی باتوں آج آپ کو تیر کی طرح لگ رہی ہیں ۔ آپ کہیں جا کر چھپ جانا چاہیں گے لیکن بہتر یہ ہے کہ ان کی باتوں کاجواب انہی کے انداز میں دیں ۔ اسی طرح بنا کسی لڑائی کے انہیں چپ کرایا جا سکتا ہے ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

گھر سےمتعلق آپ کو بعض پریشانایوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ایسے میں ممکن ہے آپ کو چند ایسے لوگوں کی مدد درکار ہو جن سے بات کرنا آسان نہیں ۔ آپ کو جذباتی ہو کر نہیں بلکہ پریکٹکل طریقے سے معاملات کو سنبھالنا ہوگا ۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنے کسی دوست سے متعلق ہو سکتا ہے آپ کو چند ایسی باتیں سننے کو ملیں جو سننے میں مزیدار تو ہوں لیکن ان کے درست ہونے کا یقین کرن امشکل ہو۔ کسی بھی بات کو سچ ماننے سے پہلے صحیح ہونے کی تسلی کر لیجئے گا ۔

 

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آج مالی اعتبار سے کچھ الجھنیں پیش آسکتی ہیں ۔ کہیں سے کچھ رقم آنا تھی لیکن وہاں سے بھی ناامیدی کا سامنا ہوگا۔ اپنے خرچوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کریں ۔ حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

گھر کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آپ کسی بڑی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ البتہ کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بیچار ضرور کر لیجئے گا ۔ بلکہ آج کوئی بھی فیصلہ لینے سے گریز ہی کریں ۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کے جذبات آج الجھے ہوئے سے ہیں ۔ آپ بے چینی اور افرا تفری کا شکار ہیں ۔ کسی جھگڑے یا بدمزگی سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کے اظہارِ خیال کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا اندازہ آپ پہلے سے لگالیں ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ جس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس میں آپ کو دوسروں سے کچھ خاص مدد حاصل نہیں ہو رہی۔ اس کی وجہ سے آپ کا یقین ڈگمگانے لگا ہے ۔ آپ کا ڈر بے وجہ ہے لیکن پھر بھی اپنے طور تسلی کر لینا بہتر ہے ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

چند قریبی دوستوں نے آپ کا دل دکھایا ہے اور آپ کو بے حد افسوس ہوا ہے۔ ایسے میں آپ کو غصہ آنا بے وجہ نہیں لیکن اسے ظاہر کرکے صورتحال مزید پیچیدہ مت کیجئے ۔ اپنا غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیے گا ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ سب کام چھوڑ کر کہیں دور نکل جانا چاہتے ہیں ۔ ایسا آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں ہوتا لیکن آج آپ کا خود پر زور نہیں چل رہا۔ اگر کوئی ضروری کام یا مصروفیت نہیں تو آج اپنے دل کی بات سن لیجئے ۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کا کوئی دوست آپ سے مدد مانگ رہا ہے ۔ آپ کو اس کی نیت پر شک ہے لیکن آپ اسے منع بھی نہیں کرنا چاہتے ۔ کسی کا دل دکھائے بنا صرف انہی لوگوں کی مدد کیجئے گا جن پر آپ کو مکمل بھروسہ ہے ورنہ آگے چل کر افسوس ہوگا ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ اداس ہیں ۔ اس اداسی کی کوئی خاص وجہ نہیں اس لئے آپ کے دوست اور گھر والے آپ کی اس کیفیت سے کچھ پریشان ہیں ۔ ممکن ہے آپ کا کسی سے بات کرنے کو دل نہ چاہے لیکن پھر بھی دوستوں کی صحبت میں آپ کا موڈ اچھا ہو سکتا ہے ۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

ٓآپ تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں ۔ کوئی بیماری نہیں لیکن پھر بھی جسم میں بوجھل پن اور درد سا ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ آپ ذہنی طور پر الجھے رہے ہیں ۔ خود کو پرُ سکون کرنے کے لئے کوئی ایسا کام کریں جس سے آپ کو خوشی ملے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...