آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23اگست2017

7,642

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کی کسی سے عرصہ دراز سے چلتی آرہی لڑائی کا حل نکالنے کا وقت آگیا ہے ۔ آج اس مسئلے کو نمٹانے کا اچھا دن ہے۔ شروع میں شاید حالات خراب ہوتے معلوم ہوں لیکن اگر آپ نے ثابت قدمی اور سمجھ داری سے کام لیا تو آج یہ معاملہ ضرور کسی نہ کسی نتیجے پر پہنج جائے گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

بات کرنا اکثر کئی مسائل کا حل ہوتا ہے۔ بعض اوقات چیزیں اتنی مشکل نہیں ہوتیں جتنی ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ ٹالنے کے بجائے اپنی مشکلوں کا سامنا کریں۔ آج کے دن آپ سے چند غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں لیکن آخر میں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے مسائل کا حل شاید آپ کے پاس ہے ۔ وہ آپ سے کہیں طرح کے سوال پوچھیں گے۔ مدد کرنے کی نیت سے ان کے سوالوں کے جواب دے دیجئے گا۔ البتہ گفتگو کو طویل مت کیجئے گا ۔آج کھانے پینے میں احتیاط رکھیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

فیصلہ لینے میں جلدی مت کریں ۔ حالات کا اچھی طرح سے جائزہ لیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں ۔ آج کے دن تھوڑا اسٹریس رہ سکتا ہے لیکن یہ وقتی پریشانی ہے جلد ہی چیزیں اپنے آپ سنبھل جائیں گی ۔صبر اور ہمت کا دامن نہ چھوڑیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کچھ ایسے معاملات ہیں جو آپ کو فوری توجہ چاہتے ہیں۔ انہیں نظر انداز کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ امتحانوں میں کامیابی متوقع ہے البتہ محنت ہی کامیابی کی چابی ہے ۔ گھر والوں کی امیدیں پر پورا اتریں گے۔آج ناراض دوستوں کو منانے کے لئے اچھی دن ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کچھ لوگ اپنی من مانی کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ غلط ہیں لیکن سمجھانے کے علاوہ آپ کر بھی کیا سکتے ہیں ۔ اپنی سی کوشش کیجئے اور پھر انہیں اپنے ہی تجربے سے سیکھنے دیجئے۔ آج کے دن ذہنی دباؤاور اسٹریس سے جتنا ہوسکے بچنے کی کوشش کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج نوکری کے حوالے سے کوئی خوش خبری ملنے کی توقع ہے ۔ اپنا کام پوری ایمانداری سے کریں۔ لوگوں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ اچھا نہیں۔ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اچھی طرح سے سوچ لیجئے گا۔ محبت کا اظہار کسی اور دن سہی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کسی خاص شخص کی کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچ سکتی ہے لیکن آپ کو سمجھنا ہوگا کہ وہ شخص مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ غصہ کرنے یا ناراض ہونے کے بجائے اسے سمجھنے اور اس کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کریں۔ آج کا دن کسی نئے کام کا آغاز کرنے کا اچھا دن ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اپنے پلان کے بارے میں باربار بتانا آپ کو مشکل تو لگ رہا ہوگا لیکن اس سے اوروں کے ساتھ ساتھ آپکو بھی فائدہ ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی ایسی ضروری بات ہو جو آپ سے نظر انداز ہو گئی ہو ۔ مالی طور پر آج آپ خوشحال رہیں گے۔ فضول خرچی کرنے سے گریز کریں۔ پیسے جتنی آسانی سے آتے ہیں اتنی آسانی سے جا بھی سکتے ہیں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

لوگ تمام معاملات کی ذمہ داری آپ پر ہی ڈالے جارہے ہیں جس سے کام کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن یہ ہی بہتر ہے۔ یہ سب کام اس شخص سے سہی طرح ہو بھی نہیں پائیں گے۔ اس لئے بہتر ہے کہ آپ خود ہی انہیں سہی طریقے سے نمٹا دیں ۔ آج کے دن صحت کا خاص خیال رکھئے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

محبت کے اظہار کا اچھا دن ہے۔ جس سے جو کہنا ہے کہہ دیجئے۔ آج باہر جانے کے بجائے گھر والوں کے ساتھ گھر پہ اچھا وقت بتائیں ۔ انہیں آپ کے وقت اور توجہ کی ضرورت ہے ۔ ماں باپ کو نظر انداز نہ کیجئے ۔ ان کے پاس بیٹھ کے ان کی بات سنیں۔ ملازمت کے حوالے سے دن اچھا رہے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج تھوڑی بہت مشکلیں آسکتی ہیں لیکن گھبرائیں مت یہ پریشانی بھی وقتی ہے ۔ غصے اور چڑچڑاہٹ کا شکار رہنے کے بجائے سمجھ اور صبر سے کام لیں۔ کوشش کریں کسی کو آپ کی وجہ سے تکلیف نہ پہنچے۔ گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ کھانے پینے میں بھی احتیاط رکھیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...