آج کا دن کیسا رہے گا؟21 اکتوبر2017

3,679
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
مثبت سوچ رکھنے والوں کے لئے یہ ایک اچھا دن ہے ۔ معمولی پریشانیاں آسکتی ہیں لیکن وہ آگے آنے والی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ خود کو اعصابی طور پر مضبوط رکھیں ۔ثور(22اپریل تا20مئی)
چالباز لوگوں سے بچ کررہیں۔ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنی سمجھ سے فیصلے لیں ۔ آج کے دن نئے سبق حاصل ہوں گے ۔ کسی پرانے دوست کی یاد تازہ ہوجائے گی۔

جوزا(21مئی تا21جون)
آپ جو منصوبہ بنا رہے ہیں اس کے لئے اپنے قریبی لوگوں کو بھی اعتماد میں لیں۔ آپ کامیابی کی پہلی سیڑھی پر ہیں ابھی منزل آنے میں وقت لگے گا ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)
معمولی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ احتیاط برتنا ضروری ہے۔ بنا سوچے سمجھے کوئی فیصلہ نہ لیں۔ بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ بچے اکثر آپ کو بہت کچھ سکھا دیتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
سماجی سرگرمیوں میں آپ کی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ہوسکتا ہے آپ کی کوئی نیکی آگے چل کر آپ ہی کے کام آجائے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
اچھے دوستوں کی صحبت میں وقت گزاریں ۔ ان سے اپنے مستقبل اور منصوبوں کے بارے میں مشورہ لیں ۔ ان میں سے کوئی دوست منزل کے حصول میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ کسی اثرو رسوخ والے انسان سے ملاقات ہوگی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
اپنی صحت کے حوالے سے لاپرواہی نہ برتیں ۔ کام کی مصروفیت میں غذا اور آرام کو نظر انداز نہ کریں۔ کام اور گھر میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ آج ہر جگہ محبت و اپنائیت پائیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
پریشان ہونے سے پریشانیاں کم نہیں ہوتیں۔ خود کو زیادہ اسٹریس میں مت ڈالیں۔ اپنی پریشانی کو گھر والوں اور قریبی دوستوں سے شیئر کریں ۔ شاید وہ آپ کی مدد کر پائیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
ہر کام کا ایک وقت متعین ہے ۔ جلد بازی اکثر بنتے کام بگاڑ دیتی ہے ۔ ٹھنڈے مزاج اور پر سکون ظریقے سے معاملات حل کریں ۔ خط کے ذریعے اچھی خبر ملے گی ۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)
پرانے دفتر کے ساتھیوں سے ملاقات ہوگی ۔ اچھا وقت گزرے گا۔ کام کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کے مواقع حاصل ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
شادی کے حوالے سے اچھا وقت ہے۔ اپنے شریک حیات کی تلاش سروع کردیں۔ مالی طور پر اطمینان حاصل ہوگا۔ مثبت وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
فضول خرچی سے گریز کریں۔ اس کی وجہ سے بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ صحیح جگہ پر پیسہ لگائیں۔ گھر والوں کے ساتھ گھر پر ہی زیادہ وقت گزاریں۔ چھٹی کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...