آج کا دن کیسا رہے گا؟19 جنوری2018

11,410

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

گفتگو میں بہت احتیاط کریں اتنا کھل کر اظہار کرنا آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے ۔نئے راستے پر آپ کو کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیکن کوئی بھی بڑا کام آسان نہیں ہوتا۔ آہستہ آہستہ آپ کو سب باتیں سمجھ آنے لگیں گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ معاملات کو اچھی طرح بحث کے بعد سلجھانے کے عادی ہیں۔ آپ کو لگتا ہے اس طرح سے آپ کو ہر طرف سے معلومات حاصل ہو جاتی ہے ۔ البتہ آپ کو خیال رکھنا ہوگا، کوئی آپ کی اس طریقہ گفتگو سے ناراض نا ہوجائیں۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آپ کے ارادے کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں۔ آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اسے ابھی تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کے وقت بدلنے والا ہے ۔ جلد ہی آپ کو اپنےمنصوبوں میں کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

جن آپشنز کے بارے میں آپ اب تک سوچ نہیں رہے تھے اب ان پر نظر ثانی کا وقت آرہا ہے ۔ ہوسکتا ہے جن طریقوں سے آپ کو پہلے کامیابی حاصل نہیں ہوئی وہ اب آپ کے کام آجائیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج کئی دنوں بعد آپ کی زندگی میں سکون اور ٹہراؤں آیا ہے ۔ اس وقت کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنے گزشتہ مہینے کے کاموں پر نظر ڈالیں اور جاننے کی کوشش کریں کہ آپ سے کہاں اور کیسے غلطی ہوئی۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کے پاس ڈھیر سارا کام جمع ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کیا جائے۔تو یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کونسا کام کتنا ضروری ہے اور اس حساب سے ہی کام کو ختم کریں ۔ایک بار آپ یہ تہیہ کرلیں گے تو کام بہت آسانی سے مکمل ہو جائے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

خود میں وقت کے ساتھ تبدیلی لانے کی کوشش کریں ۔ زمانے کے ساتھ چلنا کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے گھبرانے سے معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی نئی جگہ یا ماحول میں آئے ہیں تو خو دکو اس جگہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کے ذہن میں اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے۔ خود کو فکروں سےا ٓزاد کرنے کے لئے چیزوں کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنا چھوڑ دیں اور انہیں اپنے حساب سے چلنے دیں۔ اس طرح آپ بہتر فیصلے لے پائیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کو لگ رہا ہے لوگ آپ کی مدد نہیں کرنا چاہتے لیکن دراصل ان کے پاس اس کے ذرائع میسر نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں کر پا رہے ۔ ان کو یقین دلائیں ا ور ان پر بھروسہ کریں ۔ آپ ضرور اس مشکل گھڑی سےجلد نکل جائیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس سے آپ کے تمام موجود پلانز کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔ ایسا ہونا قدرتی ہے ۔ اس لئے اسی میں راضی ہو جائیں آگے اس میں آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آنے والے وقت کے بارے میں آپ پہلے اتنے پر جوش نہیں تھے لیکن جیسے جیسے وقت قریب آتا جا رہا ہے اس کام میں آپ کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے ۔ اس سفر میں آپ کو کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ معاملات کو مزید الجھانا نہیں چاہتے اس لئے مکمل تفصیل بتانے کے بجائے صرف ضروری معلومات ہی اوروں تک پہنچا رہے ہیں ۔ لیکن لوگوں کو لگ رہا ہے کہ آپ حقیقت چھپا رہے ہیں ۔ سب آنے والےوقت پر چھوڑ دیں ، سچ کیا ہے لوگ خود ہی جان جائیں گے ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...