آج کا دن کیسا رہے گا؟18 جنوری2018

13,734

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کے دن اگر کسی سفر کا ارادہ کیا ہے تو اس میں دیر نہ کریں۔ سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہوسکتا ہے۔معاشی طور پرمزید مضبوطی آئے گی ۔دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ ہر حوالے سے خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نواز ا ہے لو گ اس کی خواہش فقط دل میں رکھتے ہیں۔آپ کی پرکشش آنکھیں دلوں کا حال پڑھنے کا فن جانتی ہیں۔دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہر دورازہ کھول رکھا ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنے جیون ساتھی کو اعتماد بخشیں وہ آپ کی توجہ کا طلب گار ہے۔آج کہیں سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔آفس کے معاملات میں کچھ لوگ مسلسل دخل اندازی کررہے ہیں ۔ان کی پروا کیے بغیر اپنی محنت جاری رکھیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آپ کو کاروبار کے حوالے سے غیر معمولی فائدے کا امکان ہے۔کچھ لوگ آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں۔بچوں کی طرف زیادہ دھیان دیں وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اگر آپ ڈرائیونگ یا رائڈنگ کررہے ہیں تو احتیاط سے کام لیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلد بازی آپ کو وہاں کبھی نہ پہنچا سکے جہاں آپ بہت جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔جائیداد کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کیجیے کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

رومانس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس میںاحتیاط سے کام لیں۔کچھ لوگ آپ کے چہرے کو پڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا نہ ہو آپ کے دل کا راز کوئی اور جان لے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

زندگی کا ہر لمحہ خوشگوار بنائیں ،غریبوں کی مدد آپ کو مال دار کردے گی۔سچ آپ کی پہچان ہے اس پر قائم رہیں۔کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔گھر اور دفتر کے تمام کام خوش دلی سے انجام دیں۔یہی آپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

گزشتہ دنوں صحت اور تعلیمی حوالے سے جس پریشانی کا آپ شکار تھے وہ رفتہ رفتہ اب ختم ہورہی ہے۔اب آپ اپنی صحت میں ایک خاص تبدیلی محسوس کریں گے۔اور کائنات کی ہر شے آپ کو اپنی اپنی سی لگے گی۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

وقت بہت تیزی کے ساتھ اپنا سفر طے کررہا ،اس کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی رفتار تیز کریں ۔اظہار محبت کے لیے آج سے زیادہ شاندار شاید ہی کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں آئے ۔دیر مت کیجئے جو کرنا ہے کرجائیے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج آپ کی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی امید ہے ۔آپ جس سے ملیں اسے مسکراہٹوں کا تحفہ ضرور دیں۔شادی، تعلیم اور روزگار میں کامیابی کا شاندار موقع ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

ملک سے باہر جانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔آپ کے لیے اسی ملک میں روزگار کے بہترین مواقع ہیں،بس ذرا ہمت سے کام لیں۔آپ بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی منازل طے کرلیں گے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

وہ مسئلہ جس نے آپ کے دل و دماغ کو منتشر کررکھا ہے آج کافی حد تک حل ہوجائے گا ۔جس سے آپ کو ذہنی سکون ملے۔اپنے دل کی بات کسی سے مت کہیں ایسا نہ ہو آپ کے ارادے کسی اور کی کامیابی کا راستہ بن جائیں۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...