آج کا دن کیسا رہے گا؟17 جنوری2018

12,946

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

دل کی بات دل میں رکھنا مناسب نہیں ۔ جو بھی آپ کہنا چاہتے ہیں کہہ دیں ۔ آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔آپ جن کاموں کوکرنے کا کئی دن سے منصوبہ بنارہے ہیں آج انہیں مکمل کرنے کا اچھاموقع ہے ۔

 ثور(22اپریل تا20مئی)

کچھ ایسا ہونے والا ہے جس سے آپ کی اہمیت اور لوگوں کے دلوں میں آپ کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی ۔ سرگوشیوں سے دور رہیں اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اس طرح ہی آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔

 جوزا(21مئی تا21جون)

صحت کے معاملے میں محتاط رہے اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کا احترام کریں اور ان کے فیصلوں کا بھی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

سب آپ کی باتوں کواہمیت دیتے ہیں۔ آپ کے دل میں جو بات ہے جلد آپ کے دوستوں کو معلوم ہو جائے گی جس سے آپ کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

دل کی بات دل میں نہ رہ جائےتو کہ دیجئے اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔ ایک دوست جو آپ سے روٹھ گیا ہے آج اس کو منانے کا آپ کو سنہری موقع ملے گا۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں تاکہ ذہنی سکون حاصل ہواپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔کوئی اچھی خوش خبری ملے گی، موسم صحت پر اثرات مراتب کرسکتا ہے اپنا خیال رکھیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کے اندر ایک کشش ہے جو کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے اور لوگ کھنچتے چلے آتے ہیں آپ کی طرف۔ آپ کا ایک اہم کام جو اب تک ادھورا ہے اسے پورا کرنے کا آپ کو موقع ملنے والا ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے اچھا رویہ رکھیں۔ آپ کی خوش اخلاقی ہی ان کے دلوں میں آپ کی جگہ بنائے گی۔ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ سےاپنے آپ کو باہر نکالیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

’’جوہوگیا اس پر پچھتانا کیا‘والی بات پر عمل کرتے ہوئے آج کا دن خوشی سے منائیں۔ پرانی ساری باتیں بھول جائیں اور جو آنے والا ہے اس کی تیاری کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

زندگی کو لیکر نئے فیصلوں کے لیے دیر نہ کیجئے گااور ہمت کے ساتھ بڑا فیصلہ کرلیجئے ،ایسا نہ ہو کہ کوئی اچھا وقت ہاتھ سے ریت کی طرح چھوٹ جائے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

گھر والوں کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں۔البتہ دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔ اپنی گفتگو میں نرمی لائے کیونکہ ایک مسکراہٹ سو مسائل حل کر سکتی ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ایک شخص ایسا ہے جس کو آپ نظر انداز کر رہے ہیں اپنے رویہ میں تبدیلی لا ئیں تاکہ بے چین زندگی میں کچھ سکون آجائیںاور وہ ہی شخص زندگی کی خوشیوں کو بڑھا بھی سکتا ہے ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...