آج کا دن کیسا رہے گا؟17ستمبر2017

3,017

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کا مستقل اطمینان بتا رہا ہے کہ آج آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا لیں گے ۔دفتر کے عملے کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں ۔آپ کا کوئی دشمن کہیں آپ پر وار نہ کر جائے۔ آپ اپنی مسکراہٹ سے مخالفین کے اٹل فیصلوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

یوں تو آپ سے ہر شخص بات کرنا فخر سمجھتا ہے لیکن ایک شخص جسے آپ مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ممکن ہے وہی آپ کی زندگی میں خوشیاں لانے کاذریعہ بن جائے لہذا اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ہاں مگر دوست نما دشمنوں کے ساتھ تعلقات میںاحتیاط کریں۔

 

جوزا(21مئی تا21جون)

دل کی بات دل میں رکھنے کے فارمولے کو آج مسترد کر دیں اور کہہ دیں وہ ساری باتیں جو آپ کسی سے کہنا چاہتے ہیں۔آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔بہت سے اُن کاموں کے کرنے کا سنہری موقع ہے جو کئی دن سے آپ کے شیڈول کا حصہ ہیں لیکن آپ انھیں کر نہیں پا رہے۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آ ج آپ کے ساتھ ایک ایسا دل چسپ واقعہ پیش آئے گا جس سے آپ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔سرگوشیوں سے بچیں۔اور باآواز بلند اپنے خیالات کا اظہار کریں کیوں کہ آپ حق پر ہیں۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ لوگ اپنے اندرمقناطیسی کشش رکھتے ہیں یہ کشش کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے آج ایسا ہی دن ہے۔آپ نے جو اہم کا م ادھورا چھوڑ رکھا تھا اسے مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی ذرا سی توجہ سے آپ کے قریبی رشتے داروں اور آفس کے ساتھیوں کو سہولت میسر آسکتی ہے۔اور اگر آپ ان لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ خوش گوار اور نرم رویہ اختیار کریں ۔خوش اسلوبی سے آپ کے تمام معاملات حل ہوسکتے ہیں ۔دوسروں کی مدد کرکے ان کے دل جیت لیں۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آنسو آپ کے غم کا مداوا نہیں کرسکتے جب کہ ہونٹوں پر کھیلتا تبسم آپ کو محفل میں ممتازبنا سکتاہے۔’’جوہوا سو ہوا ‘‘والی بات پر عمل کرتے ہوئے خوشیوں سے دوستی کرلیں۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے دل کی بات دوستوں سے شیئر کریں ۔اس سے آپ کے دل کا غبار نکل جائے گا۔ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں ۔صحت پر توجہ دیں ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

محبت ،دوستی اور زندگی کے بارے میں نئے فیصلوں کے لیے آج دیر نہ کیجیے ۔یوں نہ ہو کہ کوئی ایسالمحہ آپ کے ہاتھوںسے ریت کی طرح پھسل جائے جس میں آپ کی کامیابیاں پوشیدہ ہوں۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ۔آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کے کیے ہوئے فیصلے آپ کے حق میں ہیں۔اپنی انا کے آگے انھیں نظر انداز نہ کریں۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری)

دل کی شاخ پرکھلنے والے پھول کی خوشبو اب بہت جلد آپ کے قریبی دوستوں کو مہکا دے گی۔سب آپ کی قدر کرتے ہیں اگر آپ کی توجہ میں ذرہ بھی کمی ہوئی تو انھیں رنج ہوگا۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

موسیقی شوق سے سنیے مگر خیال رہے کہ وہ باتیں جو آنکھوں سے کہی جاتی ہیںان کو سمجھنے میںدیر نہ ہوجائے ۔ گزشتہ سال ایک دوست آپ سے رو ٹھ گیا تھا آج اس سے ملاقات ہوگی ۔بیتی ہوئی تلخ باتوں کو مت دہرائیے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...