آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 اکتوبر2017

3,464

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ہم آہنگی پر مبنی دوستانہ تعلقات محفوظ ثابت ہونگے۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا۔ یہ رشتہ آگے جاکر اور بھی مستحکم ہو گا۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

کسی شک کے معاملے میں مخلص دوست کی بات پر غور کریں ۔ آج بات کرنے سے آپ کا رشتہ ایک مثبت موڑ لے سکتا ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر کان مت دھریں۔

 

جوزا(21مئی تا21جون)

اگر کسی دوست کو ضروری معاملات کو لے کر اندھیرے میں رکھ رہے ہیں تو نقصان اٹھا سکتے ہیں ۔ اگر کہیں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہو تو دوستوں اور گھر والوں سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیجئے گا ۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

خوشی اور خوش قسمتی آپ کا مقدر رہے گی ۔دوستوں کی کسی تقریب کی دعوت مل سکتی ہے ۔آپ کے پاس وقت بھی ہے اور موڈ بھی۔ اس لئے ضرور شرکت کیجئے گا۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ قریبی دوست سے مشورہ بہتر رہے گا ۔ آج وقت کی پابندی کا خیال رکھئے گا۔ کام اگر وقت پر نہ ہو تو اس کی اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

معاملات محبت پھلے پھولیں گے ۔ کسی محسن دوست سے ملاقات ہوگی۔ لوگ آپ کی خود اعتمادی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اپنے کردار کی خصوصیات کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش کریں ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی رشتہ دار کو لے کر پریشانی ہونے کا امکان ہے ۔ دولت کا حصول ممکن ہے ۔آپ کی رومانوی زندگی میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے جو کہ مستقبل کے فیصلے میں مدد کرے گا۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

بیرون ملک کی حیران کن خبریں آئیں گی۔ آپ مہم جوئی کی طرف مائل ہونگے ۔ آپ کی کسی بات سے ان کا دل نہ دکھے۔ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو آرام سے احترام کے ساتھ ان سے اپنی بات کہیں۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

طاقتور اور بااثر دوست خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ ذاتی معاملات میں اکثر تبدیلیاں رونما ہونگی۔ازدواجی زندگی میں جو چھوٹی چھوٹی تلخیاں تھیں وہ بہت جلد دور ہونے والی ہیں۔

 

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

گھر میں کسی مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سب سے خوش اخلاقی سے ملیں۔ دن اچھا گزرے گا۔
بعض تشویشناک معاملات کا حل دریافت ہو جائے گا۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری)

مالی طور پر بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے۔ آج اپنے سارے آپشنز کھلے رکھئے گا۔
نئی ملازمت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ ایک مجوزہ دشمن دوست کے روپ میں نظر آئے گا ۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

آفس کے ساتھیوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھئے گا ۔ جس حد تک ممکن ہو اپنے غصے پر قابو رکھنے کی کوشش کریں ۔دولت کے بجائے کسی دوسرے ذریعے سے آئے گی۔معمولی بیماری کا خطرہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...