آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 اکتوبر 2017

3,554

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کے آگے کام کا کوہ گراں پڑا ہے۔ ایک پرانی دشمنی دوستی میں ڈھل جائے گی ۔ آپ کی پیش بینی آپ کے لئے نعمت ثابت ہوگی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ ایک اہم عہدے پر فائز ہوں گے ۔ ایک نئی دوستی ہوگی۔ سفر اور مہم جوئی کے امکانات واضح ہیں ۔ حسد آپ کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔

جوزا(21مئی تا21جون)
کوشش کریں کہ کسی غلط فیصلے کی وجہ سے اپنا کوئی دوست نہ کھو بیٹھیں ۔ کسی رشتہ دار کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)
کسی عزیز ہستی سے جھگڑا اور بیرون ملک سفر کی نشاندہی ہورہی ہے ۔ کنوارے لوگ دل کی مراد پالیں گے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ مطمئن اور مسرور ہوں گے ۔ آپ امن، ترقی اور روحانی سکون پائیں گے ۔ آپ کا مستقبل شاندار ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
ایک دوست مشکل وقت میں آپ کے کام آئے گا ۔ دراصل وہ ہی آپ کا اصل دوست ہوگا۔ آپ کی محنت رنگ لائے گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
آپ کو پیشہ ورانہ حلقے میں نئی پہچان ملے گی ۔ سٹے بازی سے گریز کریں۔ بیرون ملک سفر کا امکان ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ کا ایک مقصد پورا ہوتا نظر آرہا ہے ۔ ساتھ ہی ایک مایوسی سے بھی واسطہ پڑ ے گا ۔ دولت میں اضافہ اور رہائش میں تبدیلی کے امکانات ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
معاملات محبت موافقت میں چلیں گے۔ آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑے گا۔ جلد ہی آپ کامیابی سے سرفراز ہوں گے۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)
آپ کے حالات بہتر ہیں وقت آپ کا ساتھ دے گا ۔ کسی قسم کی ضد سے کام نہ لیں ۔ کسی قسم کی کوتاہی اور سستی سے بچیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
اگر آپ تدبیر سے کام لے کر سازگار حالات سے فائدہ اٹھائیں تو یقیناً آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے ۔ سوچ سمجھ کر منصوبے بنائیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
یہ آپ کے لئے ایک اہم دن ہے۔ آپ کو انتہائی ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ آج کے دن آپ کئی اہم فیصلے لیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...