آج کا دن کیسا رہے گا؟15 جنوری2018

12,327

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

سچ بولنے سے اکثر مسئلے کا حل بھی نکل آتاہے اور انسان کے سرسے ایک بوجھ بھی اتر جاتا ہے ۔ بنا کسی کا دل دکھائے حقیقت واضح طور پر بیان کردیں ۔ آج زندگی میں خوشگوار تبدیلی آنےکی امیدہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کچھ لوگ آپ کو زبردستی ایسے،معاملات پربحث کرانا چاہ رہے ہیں جن میں آپ پڑنا نہیں چاہ رہے ۔ گھر میں جلد بہت ساری خوشیاں آنے والی ہیں۔ آگے چل کر تمام معاملات درست ہو جائیں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج دن خوشگوار گزرے گا۔ آپ کا شہر سے باہر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے ۔ معمولی پریشانی بھی آسکتی ہے لیکن جلد ہی آپ اس سلجھانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ آفس میں غیر ضروری موضوعات پر بحث کرنے سے گریز کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کچھ لوگ آپ سے خوش نہیں ہیں ۔اس میں آپ کی غلطی کم ان کی زیادہ ہے۔ لوگ آپ سے جو امیدیں لگا رہے ہیں ان کا پورا کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں ۔ البتہ انہیں سمجھایا ضرور جا سکتا ہے ۔ تمام معاملات کے بارے میں کھل کربات کرتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کسی اپنے کے رویے میں اچانک آنے والی تبدیلی سے آپ پریشان ہیں ۔ جس سے بات کرنا آپ کے لئے بے حد آسان ہوتا تھا آج اسی سے کچھ پوچھنے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑتا ہے ۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا ۔جب ان کا موڈ اچھا ہو تو اس بارے میں ان سے ضرور بات کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کو چند معاملات میں دلی خوشی ملے گی ۔ لوگ آپ کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں ۔ اس کارکردگی کو اسی طرح بر قرار رکھیں۔ یہ ہی رویہ آپ کو آگے چل کر بری بڑی کامیابیاں دے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج اپنی صحت کا خاص خیال رکھئے گا ۔کوئی بھی ایسی چیز مت کھائیں جو معدے کی خرابی کا باعث بنے۔ معمولی طبیعت خراب ہو تو ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کرالیں ۔ صحت کے اصولوں پر چلیں تو فٹ اور تندرست رہیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زیادہ دور تک کے پلانز بنانے کے بجائے چھوٹے پلانز بنائیں تاکہ انہیں مکمل کرنے کی خوشی بھی ہو اور آپ کو اپنی زندگی میں چیلنجز بھی ملتے رہیں ۔ بوریت دور کرنے کے لئے اپنا کوئی پسندیدہ مشغلہ پھر سے اپنا لیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آج کا دن تھوڑا کرب اور پریشانی میں گزر سکتا ہے ۔ خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔ بس اپنے کام میں دھیان دیجئے۔ آج کہیں سرمایہ کاری کرنے کا نہ سوچیں ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

جدی (23 دسمبر تا 20جنوری)

آپ کو جو کام ملا ہے اس میں آپ کو مہارت حاصل نہیں لہذا اس سے متعلق آپ کو مناسب معلومات حاصل کرنا ہوگی ۔ وقت ملے تو مستقبل کی منصوبی بندی بھی آج ہی سے کرلیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

معاملات کو جتنا ٹالنے کی کوشش کرو ایک نہ ایک دن ان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے ۔ آ پ بھلے جلدی نہ کریں لیکن کچھ دن بعد ضرور ان پر سوچنے اور انہیں حل کرنے کے لئے حکمت عملی شروع کردیں ۔ کیونکہ ایسا کئے بنا آپ فکروں سے آزاد نہیں ہو پائیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

یوں تو آپ باتیں چھپانے کے عادی نہیں لیکن بعض اوقات کام میں اتنے مشغول ہو جاتے ہیں کہ لوگوں کو اس بار ے میں معلومات فراہم کرنا بھول ہی جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کےلئے پہلے سے ہی اہم لوگوں کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ آگے جا کر کوئی بد مزگی نہ ہو۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...