آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15ستمبر2017

3,015

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
یوں تو آپ باتیں چھپانے کے عادی نہیں لیکن بعض اوقات کام میں اتنے مشغول ہو جاتے ہیں کہ لوگوں کو اس بار ے میں معلومات فراہم کرنا بھول ہی جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کےلئے پہلے سے ہی اہم لوگوں کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ آگے جا کر کوئی بد مزگی نہ ہو۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آج دن خوشگوار گزرے گا۔ آپ کا شہر سے باہر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے ۔ معمولی پریشانی بھی آسکتی ہے لیکن جلد ہی آپ اس سلجھانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ آفس میں غیر ضروری موضوعات پر بحث کرنے سے گریز کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
کچھ لوگ آپ کو زبردستی ایسے ایشو پر بحث کرانا چاہ رہے ہیں جن میں آپ پڑنا نہیں چاہ رہے ۔ بات نہ ٹلے تو واجبی سا جواب دے کر پیچھے ہٹ جائیں ۔ گھر میں جلد بہت ساری خوشیاں آنے والی ہیں۔ آگے چل کر تمام معاملات درست ہو جائیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
کسی اپنے کے رویے میں اچانک آنے والی تبدیلی سے آپ پریشان ہیں ۔ جس سے بات کرنا آپ کے لئے بے حد آسان ہوتا تھا آج اسی سے کچھ پوچھنے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑتا ہے ۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا ۔جب ان کا موڈ اچھا ہو تو اس بارے میں ان سے ضرور بات کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
کچھ لوگ آپ سے خوش نہیں ہیں ۔اس میں آپ کی غلطی کم ان کی زیادہ ہے۔ لوگ آپ سے جو امیدیں لگا رہے ہیں ان کا پورا کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں ۔ البتہ انہیں سمجھایا ضرور جا سکتا ہے ۔ تمام معاملات کے بارے میںکھل کربات کرتے ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آج اپنی صحت کا خاص خیال رکھئے گا ۔کوئی بھی ایسی چیز مت کھائیں جو معدے کی خرابی کا باعث بنے۔ معمولی طبیعت خراب ہو تو ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کرالیں ۔ صحت کے اصولوں پر چلیں تو فٹ اور تبدرست رہیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
آج آپ کو چند معاملات میں دلی خوشی ملے گی ۔ لوگ آپ کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں ۔ اس پرفارمنس کا اسی طرح بر قرار رکھیں۔ یہ ہی رویہ آپ کو آگے چل کر کامیابی دلائے گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آج کا دن تھوڑا ذہنی اسٹریس اور پریشانی میں گزر سکتا ہے ۔ خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔ بس اپنے کام میں دھیان دیں۔ ورت کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ آج کہیں سرمایہ کاری کرنے کا نہ سوچیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
زیادہ دور تک کے پلانز بنانے کے بجائے چھوٹے پلانز بنائیں تاکہ انہیں مکمل کرنے کی خوشی بھی ہو اور آپ کو اپنی زندگی میں چیلنجز بھی ملتے رہیں ۔ بوریت دور کرنے کے لئے اپنا کوئی پسندیدہ مشغلہ پھر سے اپنا لیں ۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)
معاملات کو جتنا ٹالنے کی کوشش کرو ایک نہ ایک دن ان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے ۔ آ پ بھلے جلدی نہ کریں لیکن کچھ دن بعد ضرور ان پر سوچنے اور انہیں حل کرنے کے لئے حکمت عملی شروع کردیں ۔ کیونکہ ایسا کئے بنا آپ فکروں سے آزاد نہیں ہو پائیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ کو جو کام ملا ہے اس میں آپ کو مہارت حاصل نہیں لہذا اس سے متعلق آپ کو مناسب معلومات حاصل کرنا ہوگی ۔ وقت ملے تو مستقبل کی منصوبی بندی بھی آج ہی سے کرلیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
سچ بولنے سے اکثر مسئلے کا حل بھی نکل جاتا ہے اور انسان کے سرسے ایک بوجھ بھی اتر جاتا ہے ۔ بنا کسی کا دل دکھائے حقیقت کھل کے بیان کردیں ۔ آج زندگی میں خوشگوار تبدیلی آنے والی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...