آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15اکتوبر 2017

12,274
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
کسی دوست کی نصیحت و مشورے کو تحمل مزاجی سے سنیں ۔ آپ اپنے کام کے ذریعے اپنی شناخت بنائیں گے ۔ثور(22اپریل تا20مئی)
معاملات دل طوفانی رخ اختیار کر لیں گے ۔ دور دراز کا کوئی رشتہ دار خوش نصیبی کی وجہ بنے گا ۔ اپنے افعال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
ایک دشمن آپ کو فریب دینے کی طاق میں ہے ۔ خاندانی تعلقات موافقت میں رہیں گے ۔ کاروباری کامیابی کے لئے نئی تکنیکیں آزمائیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
نیا منصوبہ، نئے دوست اور نئی رہائش گاہ ایسی تبدیلیوں کا مظہر ہوں گے جوکہ پریشان کن ہوں گی ۔ ایک شخص آپ کے اضطراب کا باعث بنے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
معمولی مالی فوائد کی نشاندہی ہو رہی ہے ۔ اپنی ذہانت کو بروئے کار لائیں ۔ یہ آپ کی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوگی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
جذباتی رومانس سے احتراز کریں ۔ رشتہ داروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اجنبی لوگ غیر متوقع فوائد کا باعث بنیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
غیر ملک سے آنے والے شخص سے خود کو محفوظ رکھیں ۔ پیسے کا معمولی ضیاع ممکن ہے ۔ آپ کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
ایک وفادار دوست مل جائے گا ۔ سفر کا امکان ہے ۔ ایک نقصان غیر متوقع طور پر رحمت ثابت ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
صحت میں بہتری کے امکانات روشن ہیں ۔ سخت محنت خوش قسمتی اور خوش حالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
ایک خوش خبری آپ کی منتظر ہے۔ کاروباری خوشحالی متوقع ہے ۔ ایک دیرینہ آرزو پوری ہوگی ۔ نئے منصوبے کامیابی کی نوید ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
ایک پرانے دوست کے ساتھ جھگڑا کھڑا ہو سکتا ہے ۔ ایک قانونی جھگڑا بد شگونی پیدا کر سکتا ہے ۔ ایک عزیز ہستی آپ کے لئے سکون اور خوشی کا باعث ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ سماجی تقریبات میں ہلا گلا کریں گے ۔ وقت ضائع ہونے کی وجہ سے کام کا حرج ہوگا۔ سماجی زندگی عروج پر ہوگی۔ سماجی تعلقات محبت میں ڈھل جائیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...