آج کا دن کیسا رہے گا؟14 جنوری2018

11,611
loading...

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کوئی ہے جسے آپ بلکل بھی ناراض کرنا نہیں چاہتے ۔ اس وجہ سے آپ صحیح بات کہنے سے ڈر رہے ہیں ۔ سچ نہ بولنا آپ کے ساتھ ساتھ اس شخص کے لئے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ لہذا ہمت کرکے جو بات ہے کھل کر کر دیجئے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کے اوپر سے کوئی بڑی پریشانی ٹل گئی ہے۔ اپنا صدقہ دیں اور ساتھ ہی آئندہ پریشانی سے بچنے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی ابھی سے شروع کردیں۔ترقی کی راہیں کھلنے والی ہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی پرانے دوست سے ملاقات متوقع ہے۔ اس دوست سے آپ کو کوئی بڑا فائدہ حاصل ہونے والا ہے۔ امتحانوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ کچھ معاملات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

رومانوی لحاظ سے آج اچھا دن گزرے گا ۔ محبت کے اقرار کے لئے اچھا دن ہے امید ہے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔ کل کی منصوبہ بندی آج ہی سے شروع کردیں۔ لفظوں کے انتخاب میں عقلمندی سے کام لیجئے گا۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوگی جس سے آپ ملنا نہیں چاہ رہے۔ اب بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ کوشش کیجئے گا بات چیت کے دوران پرانے قصوں کو نہ چھیڑا جائے۔کسی پرانے دوست کے ہاں جانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کچھ لوگ آپ کو شرمندہ محسوس کرانا چاہ رہے ہیں ۔ ان کی باتوں کو دل پر نہ لگائیں۔ اگر آپ غلطی پر نہیں ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بس اپنا کام ایمانداری سے کر تے رہیں ۔جلد ہی حقیقت سب کے سامنے آجائے گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کچھ معاملات ایسے ہیں جن کے لئے آپ کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن یہ انتظا ر آگے چل کر آپ کے لئے فائدے مند ہی ثابت ہوگا ۔ اس موقع پر صبر سے کام لیں اورصحیح وقت کا انتظار کریں ۔ آپ کو کامیابی جلد نصیب ہوگی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج زندگی میں ایک خوشگوارموڑ آنے والا ہے ۔ اس میں آپ کو دلی خوشی و سکون حاصل ہوگا۔ اس وقت کو اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں ۔ایسے مواقع پر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی کی خوشی دیکھ کر جلنے لگتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے دوری ہی بہتر ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کی زندگی میں بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے جو منصوبہ بندی میں شامل نہیں ہے۔ پہلے سے تیارنہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ وہ کام کر نہیں کر سکتے ۔ ایسے لوگوں کو اپنےمنصوبے کا حصہ بنائیں جن سے کام میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے ۔

جدی23(دسمبر تا 20جنوری)

آج کا دن تعلیمی اعتبار سے منصوبہ بندی کرنے کے لئے اچھا دن ہے ۔ آگے چل کر آپ کو تعلیمی لحاظ سے آگے بڑھنے کے کافی مواقع ملنے والے ہیں ۔ صحیح فیصلہ لینے کے لئے گھر والوں اور دوستوں سے بھی مشورہ کر لیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آگے چل کر آپ کو مشکل اور پیچیدہ معاملات حل کرنا ہونگے۔ اس کے لئے خود کو ابھی سے تیار کر لیں۔ ممکن ہے اس کے لئے آپ کو کچھ تیاری بھی کرنا پڑے گی لیکن ثابت قدم رہے گا کامیابی ضرور ملے گی۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آفس میں ساتھ کام کرنے والوں سے مثبت تعلقات استوار ہونگے۔ البتہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے گا جو آگے آپ سامنے تعریفوں کے انبار لگادیتے اور پیٹ پیچھے آپ کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

تبصرے
Loading...