آج کا دن کیسا رہے گا؟12 جنوری2018

12,549

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

محبت کی دنیا میں آپ کا داخلہ بہت جلد متوقع ہے۔ عنقریب کوئی ایسا ملنے والا ہے جس سے مل کر آپ کو اپنائیت کا احساس ہوگا اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا۔ یہ رشتہ آگے جاکر اور بھی مستحکم ہوجائے گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

بچوں کے حوالے سے مصروف دن گزرے گا۔ بچوں کی پڑھائی اور پرورش پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ گھر میں کسی مہمان کی آمد متوقع ہےسب سے خوش اخلاقی سے ملیں دن اچھا گزرے گا مثبت فکر کے ساتھ آگے بڑھیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

محلے والوں سے اچھے تعلقات استوار ہونگے۔اپنے پڑوسی سے اچھی دوستی ہو سکتی ہے۔ مالی طور پر بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے۔ آج اپنے سارے آپشنز پر غور کرے گا۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

والدین کی ناراضگی سے بچیںوہ بزرگ ہیں ان کا احترام ہر حال میں واجب ہے۔ آپ کی کسی بات سے ان کا دل ہرگز نہ دکھے۔ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو آرام سے احترام کے ساتھ ان سے اپنی بات کہےوہ ضرور سمجھیں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر اپنے روشن مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ازدواجی زندگی میں جو چھوٹی چھوٹی تلخیاں تھیں وہ بہت جلد دور ہونے والی ہیںلیکن برداشت کا دامن تھامے رکھے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کی شخصیت اور باتوں سے سب متاثر ہونے والے ہیں ۔ لوگ آپ کی خود اعتمادی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اپنے کردار کی خصوصیات کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی ساتھی کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔اب یہ آپ ہی کو پتا لگانا ہوگا کہ اس کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے۔ آپ کی رومانوی زندگی میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے جو کہ مستقبل کے فیصلے میں مدد کرے گا۔

مزید جانئے : برج میزان کی9 خصوصیات

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

دوستوں کی طرف سے دعوت مل سکتی ہے ۔آپ کے پاس وقت بھی ہے اور موڈ بھی۔ اس لئے ضرور شرکت کیجئے گا۔ مالی طور کسی منفرد جگہ سے کسی طرح کے فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

مزید جانئے :برج عقرب کی شخصیت کے 8 راز

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

نوکری میں ترقی متوقع ہے اسی طرح محنت جار ی رکھیں او ر اپنی اس محنت سے دفتری ساتھیوں بلخصوص باس کا دل جیت سکتے ہیں آج وقت کی پابندی کا خیال رکھئے گا۔ کام اگر وقت پر نہ ہو تو اس کی اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔

مزید جانئے : برج قوس کی خوبیاں

جدی23(دسمبر تا 20جنوری)

آپ کے شریک حیات کو آپ سے بہت سی امیدیں ہیں۔ آپ الجھنے کے بجائے اس کی بات سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ آج بات کرنے سے آپ کا رشتہ ایک مثبت موڑ لے سکتا ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر کان مت دھریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

پیسوں کو احتیاط سے خرچ کریں۔ آگے چل کر کسی بڑے کام کے لئے پیسوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اگر کہیں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہو تو دوستوں اور گھر والوں سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیجئے گا ورنہ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج کے دن آپ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے ۔ کام مکمل کرنے کے لئے کسی دوست کی مدد بھی مل سکتی ہے۔ دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھئیے گا ۔ جس حد تک ممکن ہو اپنے غصے پر قابو رکھنے کی کوشش کریں ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...