آج کا دن کیسا رہے گا؟11 جنوری2018

13,512

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج اپنے دل کی آواز کو سنے اورایسی باتوں کو یاد کریں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہو۔ ،کسی کو آپ کا شدت سے انتظار ہے تو اس کا انتطار ختم کریں اور ان دوستوں کو منا لیں تاکہ زندگی میں سکون آجائیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

جھوٹ کبھی بھی دیر پا فائدہ نہیں دیتا بلکہ مستقبل میں نقصان ہی ہوتا ہے۔ اس لئے ہر چیز کے لئے جھوٹ کا سہارا لینا اچھی بات نہیں ۔ سب سے اور خاص طور پر اپنے آپ سے سچ بولیں اور ڈٹ کر حقیقت کا سامنا کریں اور ساتھ ساتھ چیزوں کے بارے میں ضرورت سے زیادہ فکر کرنا بھی چھوڑ دیں ۔

جوزا (21مئی تا 21جون)

فارغ وقت میں دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں ۔آپ اپنے اندر تبدیلی محسوس کر رہے ہیں اوریہ تبدیلی آپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات بدل دے گی۔گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے لیے ضرور وقت نکالیے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آپ کے ارادے ہمیشہ پختہ ہوتے ہیں تو اپنا حوصلہ بھی بلند رکھیں ۔ تھوڑی بہت آزمائش تو آہی جاتی ہے۔ لیکن بہت جلد سب اچھا ہونے والا ہے ۔ آج آ پکی کوئی دل خواہش پوری ہونے والی ہے ۔ آج کے دن اپنے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کو اپنے کاروبار میں جلد ترقی ملنے والی ہے ۔ بس تھوڑی سی محنت سے آپ بہت سارےفوائداٹھا سکتے ہیں ۔آپ جو کاروباری معاہدہ کر نے جا رہے ہیںاس میں کامیابی کا بہت زیادہ امکان ہے

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آگے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے اچھا دن ہے ۔ آپ کسی سفر کے لئے بھی کافی عرصےسے منصوبہ بندی کرنا چاہ رہے ہیں۔ آج سے اس کا آغا ز کیا جا سکتا ہے ۔ دوسروں کے مشوروں سے فائدہ اٹھائیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

چند عناصرایسے ہیں جو آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں ۔ لہذا محتاط رہیں اور چاروں جانب اپنی نظریں رکھیں۔ گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزاریں ۔ کہیں باہر جانے کا پروگرام بنا لیں تو اچھا رہے گا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

بعض گھریلو معاملات تھوڑا بگڑ سکتے ہیں ۔ آپ کو بے حد سمجھ داری سے کام لینا ہوگا ۔ گھر والوں کو وقت دیں اور ان کی بات سنیں۔ یہ پیچیدگیاں وقتی ہیں جلدی ہی دور ہو جائیں گی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

دفتر میں جو کام ملا ہے اسے پوری توجہ اور ایمانداری سے کیجئے ۔ اس سے متاثر ہو کر آپ کے باس آپ کو پرموشن دینے کا بھی سوچ سکتے ہیں ۔ مستقل مزاجی سے اپنا کام کریں۔ حسد کرنےو الوں سے ہوشیار رہیں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

کچھ قریبی لوگوں کو آپ نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اس سے رشتو ں میں تنائو پیدا ہو سکتا ہے ۔ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں آپ کا وقت اور توجہ بھی درکار ہے۔ خود کو کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لئے کوئی بھی کاغذ بنا پڑھے دستخط مت کیجئے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

بدلتے موسم کی وجہ سے صحت کو متاثر نہ ہونے دیں۔ کھانے پینے کا خیال رکھیں۔ وقت ملے تو کسی ڈاکٹر سے اپنا مکمل چیک اپ کرالیں ۔کام یا گھر کی ضرورت سے زیادہ ٹینشن نہ لیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

مسائل سے دور بھاگنا ان کا حل نہیں ہوتا۔ ان کا ڈٹ کے مقابلہ کرنا چاہئے ۔ ہر پریشانی کو ایک دن ختم ہی ہوجانا ہے ۔ آگے چل کر آپ کو اپنی زندگی میں کئی کامیابیاں ملنے والی ہیں اس لئے ہمت مت ہاریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...