آج کا دن کیسا رہے گا؟10جنوری2018

10,146

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

حال ہی میں آپ نے خود سے وعدہ لیا تھا کہ جو لوگ آپ کی بات نہیں سمجھنا چاہتے آپ ان کے بارے میں زیادہ سوچنا چھوڑ دیں گے۔ لیکن ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ آپ کو ابھی بھی ان لوگوں کی فکرہے۔ اگر تسلی نہ ہو تو ایک کوشش اور کر لیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کو باتوں سے دل جیتنے کا فن آتاہے۔ ان دنوں بھی آپ اپنی باتوں سے کسی کا دل جیتنا چاہتے ہیں ۔ فکر نہ کریں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آپ کو کامیابی ہی حاصل ہوگی۔ شادی سے متعلق حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کو اپنے ارادوں پر دوبارہ سے نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ظاہری طور پر شاید ان میں کوئی نقصان نہ لگ رہا ہو لیکن بہتر ہے کہ دوبارہ اس بارے میں ایک بار شوچ لیا جائے ۔ زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ مستقبل کے ارادوں کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کچھ پیچیدہ معاملات ایسے ہیں جن کے بارے میں آپ بات کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ آپ کی بات سننے کو تیار نہیں۔ چاہے آپ جتنی بھی کوشش کر لیں اس مسئلے پر انہیں نہیں سمجھا پائیں گے ۔ لہذا بہتر یہ ہی ہے کہ اس سے دوری اختیار کرلی جائے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کل تک جس چیز کو لے کر آپ بہت زیادہ خوش تھے اب وہ چیز آپ کے لئے اتنی اہم نہیں رہی ۔ انہیں پیچھے چھوڑنا مشکل تو ہے لیکن آپ اگر آگے نہیں بڑھیں گے تو مستقبل میں ملنے والے ممکنہ مواقع آپ کو کیسے دیکھیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو ترقی اور آگے بڑھنے کے کئی زبردست مواقع ملنے والے ہیں۔ البتہ انہیں عملی شکل دینے کے لئے آپ کو بے حد محنت کرنا ہوگی۔ ان تمام آپشنز کا تجزیہ کیجئے اور اپنے لیے بہترین آپشن کا انتخاب کیجئے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو دوسروں سے پہلے آپ نوٹس کر لیتے ہیں ۔ لوگوں کو اپنی اس خصوصیت کے بارے میں بتائیں وہ آپ سے بے حد متاثر ہونگے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کی ترجیحات بدلتی جا رہی ہیں۔ زندگی میں ایسے مراحل آتے رہتے ہیں۔ کل جو چیز آپ کے لئے بے حد اہم ہوتی ہے آج وہ اتنی ضروری نہیں ہوتی ۔ زندگی کی ان تبدیلیوں کو دل سے تسلیم کیجئے ۔خود کو نئے چیلنجز دیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کے پہلے سے طے شدہ شیڈول میں آنے والے دنوں میں تبدیلی آنے والی ہے۔ یہ تبدیلی وقتی طور پر فکر کا باعث بن سکتی ہے لیکن آگے چل کر یہ مثبت نتائج دے گی ۔ ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

ماضی کی غلطیوں سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ بس ذرا پچھلے دنوں کو یاد کریں اور جو غلط فیصلے آپ سے ہو گئے ہیں ان کو دہرانے سے بچیں ۔ آگے زندگی میں آپ جو فیصلے لیں گے وہ ہی درست ہونگے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپکے سامنے ایک سنہری موقع ہے جسے آپ پہچان نہیں پارہے ۔ آپ نے خود کو غیر ضروری کاموں میں الجھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ بہت سی اہم باتوں اور چیزوں کو ۔نظر انداز کر رہے ہیں اس کے منفی نتائج بھی آسکتے ہیں لہذا ہوشیار ہو جائیں

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنےمنصوبوں پر آج ہی سے کام کرنا شروع کردیں ۔ کوئی بھی نیا کام شروع کرنے کا یہ اچھا موقع ہے ۔ امتحانوں میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ شریک حیات سے توقعات پوری ہوسکتی ہیں ۔

کل کے ستاروں کا حال جانئے (Yesterday Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...