مینو پاس کیا ہے ؟علامات اوروجوہات

42,437

پیدائش کے بعد ہر انسان مختلف جسمانی تبدیلیوں سے گزرتاہے۔اسی طرح مینو پاس ایک نارمل حالت کانام ہے جو ایک فطری عمل ہے ۔یہ ہرخاتون میں عمر گزرنے کے ساتھ ہونے والی تبدیلی کانام ہے۔ مینوپاس تولیدی مدت کے اختتام کانام ہے۔جس طرح ماہواری شروع ہونے پرسن بلوغت کاآغاز ہوتاہے اسی طرح ماہواری کاختم ہوناسن یاس یامینوپاس کہلاتاہے۔

علامات

چاہے پری مینوپاس ہومینوپاس ہویاپوسٹ مینوپاس ہواسکی علامات ہرخاتون میں علیحدہ ہوسکتی ہیں۔لیکن چند عام علامات یہ ہیں۔
غیر معمولی بلیڈنگ،حیض کی قلت ،کشیدگی،تھکاوٹ، موڈ میں تبدیلیاں،اندام نہانی کاخشک ہونااورخارش،مسلسل تھکن اورہاٹ فلیش شامل ہیں۔اگر کسی عورت کومسلسل ایک سال تک پیریڈز نہ ہوں تو یہ مینوپاس ہے۔

وجوہات

مینو پاس عمربڑھنے کے معمول کاحصہ ہے جوچالیس سال کی عمر کے بعد کبھی بھی ہوسکتاہے۔بعض خواتین میں یہ وقت سے پہلے واقع ہوجاتاہے۔اگر مینوپاس چالیس سال کی عمر سے پہلے ہوجائے تو اسے قبل از وقت مینوپاس کہاجاتاہے۔اسکی بعض وجوہات بھی ہوتی ہے جیسے جینیاتی ،سرجری سے رحم کوپہنچنے والانقصان ،بچہ دانی نکلوانے کاآپریشن،کیموتھراپی وغیرہ قبل از وقت مینوپاس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔نارمل حالت میں سن یاس اس طرح ہوتاہے کہ عورت کی بیضہ دانی میں انڈوں کی محدود تعداد جمع ہوتی ہے۔بیضہ دانی اسٹروجن اورپروگیسٹیرون نامی ہارمون پیداکرتی ہے۔جوماہواری کوکنٹرول کرتے ہیں۔جب بیضہ دانی سے ہرماہ انڈے ریلیز نہیں ہوتے تو حیض بند ہوجاتاہے۔

سن یاس کس عمرمیں ہوتاہے؟

مینو پاس کسی کوبھی اچانک نہیں ہوجاتابلکہ اسکی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں۔ماہواری کم یازیادہ ہونے لگتی ہے اورآگے جاکرآہستہ آہستہ حیض مستقل طورپررک جاتاہے۔سن یاس کی اوسط عمر پچاس سال ہے لیکن یہ کم از کم تیس سال اورزیادہ سے زیادہ ساٹھ سال کی عمر تک ہوسکتاہے۔کسی بھی عورت کی ماہواری شروع ہونے کاتعلق ماہواری کے ختم ہونے سے نہیں ہے کیونکہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔قدرتی مینوپاس کسی بھی قسم کے میڈیکل اورسرجیکل ٹریٹمنٹ سے روکانہیں جاتا۔
مینوپاس کے بعد کے مسائل
مینوپاس کے بعد عورتوں میں اوسٹیوپروسس اوردل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جوخواتین اس مرحلے سے گزررہی ہیں یاگزرچکی ہیں انھیں چاہئے کہ وہ اپنی صحت (health) کاخاص خیال رکھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...