کولیسٹرول کو کم کرنے کے منفرد طریقے

97,832

کولیسٹرول لیول کا بڑھ جانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس سے صحت کے دیگر مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔کولیسٹرول کی زیادتی مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس میں موٹاپا اور دل کے امراض سر فہرست ہیں۔ کولیسٹرول کی زیادتی میں جین اور جنس بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن بہت سی وجوہات ہماری اپنی پیدا کردہ ہوتی ہیں۔ مثلاً ہم کیا کھاتے ہیں اور ہماری خوراک میں کیاکیا شامل ہے۔ طرز زندگی (Vitality) اور غذاؤں میں چند تبدیلیاں کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی صرف آپکے کولیسٹرول ہی نہیں بلکے مختلف امراض کی بھی وجہ بنتی ہے ڈاکٹرز کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کر دینے سے کولیسٹرول میں کمی ہو جاتی ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

ورزش

روزانہ تیس منٹ کی ورزش کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ورزش کرنے سے نہ صرف کولیسٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اپکا بڑھا ہوا وزن بھی کم ہو جاتا ہے اور آپ خود کو ترو تازہ محسوس کرتے ہیں۔

کولیسٹرول کم کرنے والی غذائیں

جوء: جوء کے دیگر فوائد کے ساتھ ایک حیران کن فائدہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا بھی ہے، لہذا غیر ضروری کولیسٹرول جیسی پریشانی میں مبتلا افراد جواء کا آٹا ضرور استعمال کریں۔

لوبیا اور مسور کی دال: لوبیا اور مسور کی دال میں شامل پروٹین کولیسٹرول کا بہترین قدرتی علاج ہے۔ لہذا کولیسٹرول سے نجات کے لئے ادویات کے بجائے لوبیا اور مسور کی دال کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔

مچھلی: اومیگا تھری نامی ایسڈ سے بھرپور مچھلی جسم میں نہ صرف نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے بلکہ یہ خون کو جمنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

پستہ: ایک تحقیقی کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ سے 3اونس پستہ کھاتے ہیں، وہ کبھی غیر ضروری کولیسٹرول کا شکار نہیں بنتے۔ پستہ خون کی شریانوں کو نقصان دہ کولیسٹرول سے محفوظ رکھنے کا قدرتی اور موثر علاج ہے۔

سرسوں اور زیتون کا تیل: ناشتہ میں مکھن وغیرہ کی نسبت زیتون اور سرسوں کے تیل کا استعمال کریں کیوں کہ یہ نہ صرف نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے گا بلکہ ضروری کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا باعث بھی بنے گا۔

پھل: پھل قدرت کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہیں۔ اسٹرابیری، سرخ انگور، مالٹا، لیموں، کیوی، گریپ فروٹس، بلیو بیریز، مگرناشپاتی، خوبانی، سیب وغیرہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے بہترین مانے جاتے ہیں۔

احتیاط

۱. نمک کا استعمال کم کریں.
۲. پام اورکوکونٹ آئل کا استعمال ترک کر دیں۔
۳. فل کریم دودھ سے اجتناب برتیں اور ’’نان فیٹ‘‘ ڈیری مصنوعات استعمال کریں۔
۴، انڈے کی زردی میں کولیسٹرول کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لئے ایک ہفتے میں انڈے کی چار زردی سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
۵.رات کا کھانا سونے سے کم سے کم دو گھنٹے پہلے خان اور اسکے بعد تھوڑی چہل قدمی لازمی کریں۔

تبصرے
Loading...