سردیوں میں فلو سے بچنے کے لیے آسان ٹوٹکے

15,579

سردیوں کے شروع ہوتے ہی موسم کے اثرات طبیعت پر پڑتے ہیں اور ہر دوسرا شخص کھانستا چھینکتا نظر آتا ہے۔یہ وائرل انفکشن تیزی سے پھیلتا ہے اور ہماری تھوڑی سی بداحتیاطی سے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ آپ اگر فلو کا شکار ہوچکے ہیں یا نہیں بھی ہوئے ہیں تو کچھ اقدام کر کے خود کواور گھر والوں کو اسکی وجہ سے ہونے والی کھانسی ،بخار، درد اور طبیعت کی بیزاری سے بچاسکتے ہیں۔

۱۔ اپنے ہاتھ دھوئیں:

فلو سے بچنے کا سب سے کارآمد اور آسان طریقہ ہے۔ ہم دن میں کئی مرتبہ ہاتھ دھوتے ہیں ۔ فلو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ باہر سے گھر آکر ،کسی پبلک بس سے یا گاڑی سے اتر کر، کسی سے ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔ خاص طور پر اس موسم میں اس کا ضرور خیال رکھیں۔

۲۔ زیادہ پانی پئیں:

زیادہ پانی پینا ہر موسم میں ضروری ہے لیکن سردی کے موسم میں زیادہ پانی پینا بہت فائدہ مند ہے۔ سردی کے موسم میں پسینہ نہیں آتا اور پیاس بھی کم لگتی ہے اس لیے ہم اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں اور گھنٹوں پیاسے رہتے ہیں ۔ دن میں آٹھ گلاس پانی سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے ہمارا جسم مختلف بیماریوں سے مقابلے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

۳۔ ورزش:

پانی کی طرح ورزش بھی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے ۔ ورزش دوران خون تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ میں بھی کمی کرتی ہے۔ ساتھ ہی جسم سے ٹوکسن نکالنے کا ذریعہ بنتی ہے ۔ لیکن اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو بہت زیادہ آرام کی ضرورت ہے ۔ ایسی صورت میں جسمانی ورزش کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

مزید جانئے : چکن نوڈلز سوپ

۴۔ پھل اور سبزیاں استعمال کریں :

اپنی غذا میں پھل اور سبزیوں کی مقدار بڑھادیں ۔ خاص طور پر وٹامن سی والی چیزیں پپیتہ، اسٹرابیری، بروکولی ، شملہ مرچ ، بندگوبھی وغیرہ ۔ اس کے علاوہ وٹامن سی کا سپلیمنٹ بھی لیا جاسکتا ہے۔

۵۔ یخنی کا استعمال:

ٹھنڈکے اثرات کو ختم کرنے کے لیے عرصہ دراز سے یخنی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یخنی کا استعمال گلے کی خراش میں آرام پہنچا تا ہے اور ٹھنڈ کے اثر سے بچاتا ہے۔ یہ بچوں اوربڑوں دونوں کے لیے مفید ہے۔
۔مرغی کے ونگز میں کالی مرچ ، لونگ، دارچینی ، پیاز، لہسن ادرک ، سونف ، ثابت دھنیہ ، نمک ڈالکر پکائیں۔

۶۔ گرم مشروب اور شہد:

کوئی بھی گرم مشروب گلے کی تکلیف اور کھانسی میں آرام پہنچاتا ہے ۔ جبکہ شہد گلے میں خراش کو ختم کرتا ہے ۔ شہد میں وائرل انفیکشن سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔
۔ آدھا کپ گرم پانی میں ایک ڈیڑھ چمچ شہد کھانسی میں فوری آرام پہنچاتا ہے۔

۷۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹ:

وٹامن ڈی کا ٹیسٹ ضرور کرائیں یہ ایک سادہ سا خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اگر آپ میں وٹامن ڈی کی کمی ہے تو وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ لیں یہ نا صرف فلو سے بلکہ دل کی بیماری اور کینسر سے بھی آپ کی حفاظت کرے گا جو وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔

مزید جانئے :گاجر کا حلوہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...