دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگتاہوتو ان باتوں کاخیال رکھیں

سائرہ شاہد Jan 30 2017
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا نہ صرف کھانے پینے میں تکلیف کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ آپکی روزمرہ زندگی پربھی اثرانداز ہوتاہے۔ دانتوں پر موجود اینمل کی تہہ کو اگر نقصان پہنچنا شروع ہوجائے تویہ آہستہ آہستہ آپکے دانتوں کو بھی خراب کرنے لگتاہے۔ذیل میں بیان کردہ تجاویز دانتوں کو حساسیت سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش کاانتخاب
دانتوں کی صفائی کے لئے ایسے ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کریں جسمیں حساسیت کو دور کرنے اور انکی حفاظت کی صلاحیت موجود ہو ساتھ ساتھ نرم ریشوں والا برش استعمال کریں تاکہ وہ دانتوں کے اینمل کو نقصان پہنچائے بغیر دانتوں کی صفائی کرسکے۔
پلاک کی صفائی
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی بڑی وجہ ان پر پلاک کا جمع ہوناہے۔دانتوں کو کم از کم دن میں دوبار برش کریں اور وہ بھی احتیاط سے اپنی طاقت کا استعمال برش پر نہ کریں ورنہ یہ عمل دانتوں کے اینمل کو نقصان پہنچا کر مزید حساس بنا سکتاہے۔پلاک کی صفائی کے لئے دانتوں کو اوپر نیچے کی پوزیشن میں دو منٹ تک برش کریں۔
میٹھے اور ایسڈک کھانے
ایسے کھانوں کے استعمال میں احتیاط کریں جو دانتوں کی حساسیت کا باعث بنتے ہیں۔میٹھی اور ایسڈک چیزیں جیسے ڈبہ بند جوس،اچار،دیگر کھٹی اور میٹھی اشیاء اور مٹھائی وغیرہ کھانادانتوں کے لئے نقصان دہ ہے دانتوں پر اگر مٹھاس لگی رہ جائے تو یہ دانتوں کو گلادیتی ہے اسلئے جب بھی کچھ کھائیں تو دانتوں کی صفائی ضرور کریں۔
فلورائیڈ
فلورائیڈ جیل یا ماؤتھ واش کا استعمال دانتوں کی صحت کے لئے اچھاہے۔یہ دانتوں کو حساسیت سے اورانھیں خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ اگر فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیاجائے تو یہ ٹوتھ پیسٹ ایسے فارمولے پربنے ہوتے ہیں جو دانتوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
لیموں
سادہ پانی میں لیموں کارس ڈال کر اس پانی سے ماؤتھ واش کرنے سے دانتوں کی ٖصفائی بہتر طریقے سے کی جاسکتی ہے۔دن میں ایک بار یہ عمل آپکے دانتوں کی صحت کے لئے اچھاہے۔اسکے علاوہ نمک میں سرسوں کا تیل اور لیموں کارس ملاکر دانت صاف کرنے سے دانتوں کے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
ٓڈینٹسٹ سے رابطہ کریں
اگر آپکو ان تمام احتیاط کے باوجود فائدہ نہ ہوتو اپنے ڈینٹسٹ سے رابطہ کریں تاکہ ٹریٹمنٹ کے ذریعے آپکے دانتوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگتاہوتو ان باتوں کاخیال رکھیں - ایچ ٹی وی اردو
Description
دانتوں پر موجود اینمل کی تہہ کو اگر نقصان پہنچنا شروع ہوجائے تویہ آہستہ آہستہ آپکے دانتوں کو بھی خراب کرنے لگتاہے۔ذیل میں بیان کردہ تجاویز دانتوں کو حساسیت سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
Author
Publisher Name
team htv
سائرہ شاہد

سائرہ شاہد:

ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے میگزین نوائے فردا کی سابق کمیٹی ممبر سائرہ شاہد معاشر تی پہلووں کو اجاگر کرنے والے اور طرز زندگی سے متعلق موضوعات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔