الرجی کا شکار افراد 5 علامات سے ہوشیار رہیں!

5,678

موسم کی تبدیلی کے ساتھ اکثر افراد کو کئی طرح کی الرجی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔یوں تو ہم ان پر زیادہ توجہ نہیں دیتے لیکن کبھی کبھی یہ معمولی نوعیت کی الرجیز بڑے خطرے کی علامت بھی ثابت ہوتی ہیں۔

موسم سرما میں الرجی کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ ہوا میں موجود پولن کے ذرات یا پتوں پر پیدا ہونے والی پھپھوند بھی ہو سکتی ہے۔
الرجی کی صورت میں ظاہر ہونے والی پانچ علامات صحت کے کسی اور مسئلے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں۔

تکلیف کا اچانک ابھرنا:

ناک میں اچانک درد سائی نس انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب درد کے ساتھ بخار اور ہرا یا بے رنگ نزلہ بھی ہو۔
اسی طرح گلے میں اچانک خراش ہونا ٹانسلز میں پس پڑ جانااور نگلنے میں دشواری ہونابھی شامل ہے۔

کھانسی کے ساتھ بلغم آنا:

کھانسی کے ساتھ بلغم آنا سینے کے انفیکشن کی علامت ہے ۔

انفیکشن میں کھانسی کے ساتھ بلغم آتا ہے جبکہ الرجی کی وجہ سے ہونے والی خشک ہوتی ہے ۔

کھانسی بہت زیادہ بڑھ جانا:

آپ کو لگے کہ کھانسی صرف حلق سے ہی نہیں بلکہ سینے سے اٹھ رہی ہے تو اس کی وجہ بھی سینے کا انفیکشن یا نمونیہ بھی ہو سکتا ہے۔

کھانا کھانے کے بعد ظاہر ہونے والی علامات:

ضروری نہیں کہ آپ کو الرجی ہو لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ علامات الرجی کی وجہ سے ظاہر ہوں ۔

کچھ کھانے کے بعد جیسے سیب وغیرہ،زبان میں ،ہونٹوں یا حلق میں خارش محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو منہ میں الرجی ہوئی ہو۔
زیادہ تر یہ صورت حال خطرناک ثابت نہیں ہوتی لیکن تکلیف کا باعث ضرور بنتی ہے۔ اس لئے ایسی چیزیں کھانے سے گریز کرنا چاہئیے جو آپ کے لئے پریشانی پیدا کریں۔

طبیعت بحال ہونے کی مدت:

عام نزلے کی کیفیت دس بارہ دن رہتی ہے یہ نزلہ اپنی مدت پر آکر خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔لیکن اگر ایک دو ہفتے بعد یہ علامات دوبارہ ظاہرہو جائیں تو اس کی وجہ الرجی ہی ہوسکتی ہے۔
اگر آپ ایسی ہی علامات سے دوچار ہیں اور انھیں صحیح طرح نہیں سمجھ پارہے تو ضروری ہے کہ ڈاکٹرسے رابطہ کریں ۔تاکہ وہ آپ کی صحیح رہنمائی کرسکے۔

مزید جانئے: موسم سرما: بیماریوں سے بچنے کے6طریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...