پوشیدہ بیماریوں کی علامات اور علاج

15,340

بہترین غذا جسم کو طاقت اور توانائی بخشتی ہے لیکن ہم ان غذاؤں سے نہ واقف ہوتے ہیں جسکی وجہ سے ہما رے جسم میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہ بیماریاں کون سی ہیں اور کن غذاؤں سے ان بیماریوں کا علاج ممکن ہے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

قبض یا دست

قبض یہ پھر دست کی بیماری جسم میں فائبر کی کمی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے. فائبر کی کمی کو دور کرنے کے لئے آپکو اپنی غذاؤں میں گندم کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ گندم کا آٹا یہ گندم سے تیار کردہ پاستا اور مزید اشیا کے استعمال کو بڑھائیں یہ آپکی آنتوں کے لئے بھی مفید ہے۔.

زخم کا دیر سے بھرنا

اگر کسی بھی چھوٹے یا بڑے حادثے کی صورت میں لگنے والی چوٹ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتی ہے تو آپکے جسم میں پروٹین کی کمی ہے. پروٹین والی غذاؤں کا استعمال بڑھائیں یہ شفایابی کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بنتی ہے۔

قبل از وقت بڑھاپا

آپکے چہرے پر جھریاں پڑ جانے کی وجہ سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظرآتے ہیں۔ وٹامن اے اور ای والی غذاؤں کا انتخاب کریں زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنائیں۔

ہاتھوں کا ٹھنڈا ہونا

آپکے جسم میں آیوڈین کی کمی ہو جانے کی وجہ سے آپکے ہات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔ آیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سمندری مچھلی، دہی، ٹماٹر اور آیوڈین ملا نمک استعمال کریں.

زبان پہ گھڑے ( tongue Fissured)

اگر آپکی زبان پر گھڑے پر گئے ہیں تو اسکا مطلب ہے کے آپکے جسم میں وٹامن بی کی کمی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اپنی غذاؤں میں مچھلی اور سویا شامل کریں ۔

خشک جلد

سرد موسم بھی خشک جلد کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن اکثر خشک جلد کا سامنا جسم میں وٹامن اے کی وجہ سے کرنا پڑتا ہے۔ گاجر ہری سبزیاں، بڑے کا گوشت اور مکھن میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے.

خراب دانت

اکثر دانتوں کی بری حالت کی وجہ شوگر کی سطح میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے لیکن ایسے میں مسوڑھوں سے خون آنے کا مطلب ہے کہ آپ کو وٹامن سی کی ضرورت ہے۔ وٹامن سی کی کمی آپ ترش پھلوں کو ذریعے باآسانی پوری کرسکتے ہیں۔
مزید جانئے :ہر قسم کی کھانسی کے گھریلو علاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...