معدے کا السرعلامت،اسباب و علاج

117,966

معدے میں زخم ہو جائے تو اسے السر(Ulcer) کہا جاتا ہے۔ السر زیادہ تر حساس اور چٹ پٹی غذا کھانے کے شوقین افراد کو متاثر کرتا ہے اور ان عناصر سے السر کی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر معدے میں تیزابیت بڑھ گئی ہو تو سینے میں جلن رہتی ہے، منہ میں دانے نکل آتے ہیں اور خالی پیٹ ہونے پر سینے کی جلن زیادہ ہو جاتی ہے۔

السر کی علامت

معدے کی خرابی میں سب سے پہلے بدہضمی کی علامت ظاہر ہوتی ہے۔
بھوک نہیں لگتی ایک وقت کھانے کے بعد دوسرے وقت یونہی لگتا ہے جیسے کھانا پیٹ میں ہی رکھا ہوا ہے۔
کھانے کے بعد پیٹ پُھول جاتا ہے۔ کھٹی کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔ متلی کے ساتھ ساتھ منہ میں کھٹا پانی بھر جاتا ہے۔ سینے پر بوجھ محسوس ہوتا ہے، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد اور کبھی کبھار مروڑ کے بعد موشن آتا ہے۔
قبض کی شکایت رہنے لگتی ہے اور پیٹ سخت ہو جاتا ہے۔
اگر معدے میں تیزابیت بڑھ گئی ہو تو سینے میں جلن رہتی ہے، منہ میں دانے نکل آتے ہیں اور خالی پیٹ ہونے پر سینے کی جلن زیادہ ہو جاتی ہے۔
دردقولیج کی صورت میں ناف کے مقام پر درد رہتا ہے جبکہ بڑی آنت میں سوزش ہو تو ناف کے نیچے درد کی لہریں سی محسوس ہوتی ہیں۔
Ulcer symptoms and cure image

السر کی وجوہات

٭ آنتوں اور معدے کے اوپر ٹشوز کی تہہ بچھی ہوتی ہے جو ان اعضاء کی حفاظت کرتی ہے ۔ اس پرہیلی کوبیٹر نامی بیکٹیریا رہتا ہے ۔ یہ ویسے تو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اس کے باعث معدے کی اندرونی تہہ میں سوجن آسکتی ہے جس کی وجہ سے السر ہوسکتا ہے ۔
٭ درد دور کرنے والی ادویات کا دیرپا استعمال السر کا سبب بن سکتا ہے ۔ ایسپرن سمیت دیگر درد دور کرنے والی ادویات بنا ڈاکٹر کے مشورے کے زیادہ عرصے تک کھانا پیپٹک السر پیدا کر سکتا ہے ۔
٭ دیگر کئی ادویات کا استعمال جیسے اسٹیرائڈز وغیرہ کے بھی ایک لمبے عرصے تک استعمال سے السر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

السر کے اثرات

دائمی سر درد٭
درد شقیقہ٭
نظر کی کمزوری٭
دائمی قبض٭
بواسیر٭
آنتوں کی کمزوری٭
پٹھوں کی کمزوری٭
جسمانی کمزوری٭

پرہیز و احتیاط

روزانہ صبح شام چہل قدمی ضرور کریں۔٭
مُرغن اور بازار کے کھانوں سے پرھیز کریں۔٭
کھانا ہمیشہ بُھوک رکھ کر کھائیں۔٭
سادہ اور متوازن غذا کھائیں۔٭
لال مرچ سے مکمل پرہیز کریں۔٭
صبح شام دودھ یا دہی یا شربت میں اسپغول کا چھلکا ملا کر استعمال کریں۔٭
صبح شام ایک چمچہ شہد اور دوچمچ زیتون کا تیل ملا کر استعمال کریں۔٭
زیادہ گھی اور تیل والی تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔٭
زیادہ تیز چائے، کافی اور کولا ڈرنکس سے پرہیز کریں۔٭
معدہ کے السرکے حامل افراد کیلئے لائم جوس مفید ثابت ہوتاہے۔٭
بکری کا تازہ دودھ السر کے مریضوں کیلئے شافی غذا ہے، دن رات کم از کم تین بار نوش کیا جائے۔٭
گوبھی کا جوس دن میں مختلف وقفوں میں پینے سے شفاء ملتی ہے۔٭

مزید جانئے: بدہضمی اور گیس معمولی مرض نہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...