ناریل کے تیل سے 8 مسائل حل کریں

18,482

ناریل کے درخت کو سنسکرت زبان میں ‘ کلپا ورکشا’ کہا جاتا ہے جسکے معنی ایسا درخت جو زندگی کی تمام تر ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ شاید یہ نام اسی وجہ سے رکھا گیا ہے کیوں کہ ناریل کے درخت اور اس سے بننے والی چیزوں کا مختلف انداز میں استعمال ہوتا ہے اور صحت کے حوالے سے اس کے بہت سے فوائد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ پٹھوں کی مضبوطی

ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے پٹھوں کے درد میں آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔

2۔خشک جلد

ناریل کے تیل میں وٹامن ای کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے اگر اسکا استعمال خشک جلد پر کیا جائے تو جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی اور جھرریاں بھی نمودار نہیں ہونگی۔

3۔جوؤں کا خاتمہ

ناریل کے تیل کی سر میں مالش کر کے تھوڑی دیر کسی معیاری شیمپو سے اچھی طرح سر دھو لیں چند دن کا استعمال سے ہی جوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

4۔گلے کی خرابی

ایک چمچ ناریل کا تیل منہ میں ڈال کے آہستہ آہستہ غرارے کرنے سے گلے کی دکھن اور مختلف گلے کی بیماریوں میں آرام ملتا ہے۔

5۔ نکسیر پوٹھنا

نکسیر پوٹھنے کے مرض میں مبتلا افراد ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

6۔ ڈایپرریشز

ڈایپر کا زائد استعمال رشیس کی وجہ بنتا ہے اگر ناریل کے تیل کو متاثرہ جگا پر لگایا جائے تو یہ جلد از جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

7۔ دانتوں کیلئے مفید

ناریل کے تیل سے دن میں دو مرتبہ غرارے کرنے سے دانت صحت مند رہتے ہیں۔ کھوپرے کے تیل سے نہ صرف دانتوں میں موجود ٹاکسن ختم ہوتا ہے بلکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

8۔ بالوں کے لئے

رات کو سونے سے پہلے ناریل کے تیل کا مساج کرنے سے ڈینڈرف ختم ہو جاتا ہے اور گرتے بالوں کے مسائل میں بھی کمی آتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...