سگریٹ نوشی !صحت پرخطرناک اثرات

1,400

یہ بات تو سب کے علم میں ہے کہ سگریٹ کو نوشی جسم اور صحت دونوں کیلئے انتہائی خراب ہے۔تمباکونوشی کے بہت سے مضر اثرات ہیں جوکہ آپکے لیے ناصرف نقصان دہ ہیں بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔سگریٹ نوشی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچتاہے جسکے باعث سانس لینے میں دشواری ہوجاتی ہے۔ اگر ہم تمباکو نوشی سے اموات کی سالانہ تعداد دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ یہ لت انسان کو کس قدر تیزی سے موت کے منہ میں لے جاتی ہے۔ تمباکونوشی سے ناحق ہوجانے والی موت قبل از وقت ہوجانے والی اموات میں سے ایک ہے جس سے بچا جاسکتا ہے۔ امریکہ میں ہر سال 430,700لوگ تمباکو نوشی کے باعث موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تمباکو تیار کرنے والی کمپنیاں ہر سال لاکھوں روپے اپنے پروڈکٹ کی فروخت پر خرچ کرتی ہیں تاکہ وہ آپکو اور نئی نسل کو کنوینس کرسکیں کہ یہ بہت اچھی چیز ہے اور اسکا استعمال بہت ہیجان خیزہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ تمباکو میں موجود Nicotine سے انسان کو اسکی لت بری طرح پڑجاتی ہے اور اسکے استعمال سے صحت کی خرابی کے نقصانات بڑھ جاتے ہیں۔ تمباکونوشی کو ترک کرنا ہی اسکا سب سے بہترین بچاؤہے اور اسکو چھوڑنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔

ہمارا جسم قدرتی طور پر ایسا ہے کہ اس میں Healing Property موجود ہے خاص کر ہمارے دل، جگر اور خون کی رگوں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ خود کو موقع پاتے ہی پہنچنے والے نقصان کو Heal کر لیتے ہیں۔ جب آپ تمباکو نوشی ترک کردیتے ہیں تو باڈی فوراً ہی واپس اپنا فنکشن نارمل طریقے سے کرنا شروع کردیتی ہے۔ خاص کر جب آپ متواتر صبح غذائیت سے بھر پور خوراک لیں گے اور جسم کو چست و متحرک رکھیں تو جگر اور دل اپنا فنکشن صحیح طرح کرنا شروع کردینگے جیسے ایک نارمل اور صحت مند جسم کرتا ہے چاہے آپ کتنے عرصے تک اسکا استعمال کرتے رہے ہوں۔ اسکے علاوہ ہارٹ اٹیک، اسٹروک (Stroke) اور سرطان میں مبتلا ہونے کے رسک بھی کم ہوجاتے ہیں۔

سگریٹ میں 4,000 قسم کے کمیکل پائے جاتے ہیں ان میں 43 وہ ہیں جوکہ کینسر کا سبب بنتے ہیں اسکے علاوہ Toxics(تیزابی) الگ شامل ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں سگریٹ میں Nicotine، Tar ، کاربن مونوآکسائیڈ (Carbon Mono oxide) ،امونیا،hydrogen Cyanide ، Formaldehyde ، Arsenic ، اورDDT شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر کمیکل ایسے ہیں جو صرف سونگھنے سے ہی جگر میں رہ جاتے ہیں۔ جتنا زیادہ آپ سیگریٹ پئیں گے اتنا زیادہ آپ بہتر محسوس کرینگے لیکن اس سے بھی کئی گنا زیادہ آپکے جگر کو نقصان پہنچے گا۔

سگریٹ نوشی اور خواتین:۔

’’تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر ہے ‘‘یہ انتباہ ہر سگریٹ کے پیکٹ اور ہر نشے کرنے والی اشیاء کے اوپر لکھا جاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے واضح وارننگ دی گئی ہے کہ اسکا استعمال آپکی زندگی کو خراب کرسکتا ہے بلکہ آپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے لیکن ان سے ہدایتوں کے باوجود مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تمباکو نوشی کرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق امریکی خواتین کی کل آبادی کا22223 تمباکو نوشی کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں 1لاکھ 40 ہزار خواتین کی تمباکو نوشی کی وجہ سے موت واقع ہوجاتی ہے صرف خواتین ہی نہیں ٹین ایج (Teenage) بچیاں بھی تمباکو نوشی کرتی ہیں جنکی تعداد تقریباً1 لاکھ سے زائد ہے۔

وہ خواتین جو سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی کرتی ہیں انہیں ایسے ہی نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ مردوں کو کرنا پڑتا ہے مثلاً مختلف نوعیت کے کینسر( جگر،منہ، گردے، پتے، آواز، سانس کی نالی)Respiratory امراض۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ خواتین کو تمباکو نوشی کے سبب دیگر اور بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ وہ خواتین جو بچے میں وقفے کیلئے گولیاں استعمال کرتی ہیں اور سگریٹ نوشی بھی کرتی ہیں انکو مختلف بیماریوں کا خطرہ ہوسکتا ہے جیسے امراضِ قلب، خون کا جمنا، ہارٹ اٹیک اور اسٹروک۔ ان بیماریوں کارسک 35 سال کی عمر کی خواتین کو زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس عمر میں وقفے کی گولیاں استعمال کرنے سے اکثر خواتین کا فشارِ خون بڑھتا ہے اس لیئے خواتین کو اپنا بلڈپریشر متواتر چیک کرانا ضروری ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے تو تمباکو نوشی زہر پینے کے برابر ہے، ناصرف آپکے لیے بلکہ آپکے بچے کیلئے بھی۔ تمباکو میں موجود کیمیاوی اجزاء خون کی نالی کے ذریعے بچے تک پہنچتے ہیں۔ یہ تیزابی اجزاء بچے اور ماں کی زندگی کیلئے شدید خطرہ ہوتے ہیں۔حاملہ خواتین کا سگریٹ پینا اسلیئے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے بچے کی صحت پر اثر پڑتا ہے اسکا وزن کم ہوسکتا ہے، وقت سے پہلے ڈلیوری یا پھر حمل ضائع بھی ہوسکتا ہے۔ وہ نوزائیدہ بچے جنکی ماں نے دورانِ حمل سگریٹ نوشی جاری رکھی ہو پیدائش کے بعد بچے میں بھی Nicotine کا لیول وہی ہوگا جوایک بڑے کے جسم میں موجود ہوگا۔ صرف یہی نہیں بچے کو بعدازاں سانس لینے میں دشواری، نزلہ،کان میں تکلیف اور طبیعت کی خرابی ہوسکتی ہے۔

وہ کم عمر بچیاں جو کہ تمباکو نوشی کا شکار ہیں انکو آگے چل کے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس لیئے کیونکہ تمباکو نوشی سے Menopause کے ڈسٹرب ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اسکے علاوہ ماہواری کا نہ ہونا یا بے حد زیادہ ہونا بھی تمباکو نوشی کے ہی مضر اثرات ہیں۔

سگریٹ نوشی ایک ایسا زہر ہے جسے انسان اپنی خوشی اور مزے کیلئے جسم میں اتارتا ہے یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ اسکے نقصانات میں سب سے بڑا نقصان جان کا چلے جانا ہے۔لیکن پھر بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اسے مشغلے کے طور پر زندگی کا حصہ بنا لیا ہے اسی طرح کینسر بھی ایک خطرناک مرض ہے جو کہ ایک دم اُبھرتا ہے اور پوری طرح جسم میں پھیل کر انسان کو ختم کر دیتا ہے تمباکو نوشی سے ہونے والا سرطان ایسا ہی ہے کہ جیسے آپ نے خود موت کو دعوت نامہ دیا ہو۔

سگریٹ نوشی انسان کو کیسے مارتی ہے؟

سگریٹکونوشی کو خاموش قاتل (Silent Killer) بھی کہا جاتا ہے یہ نام سالانہ 5.4 ملین لوگوں کو مارنے کی وجہ سے لیا جاتا ہے۔ تمباکونوشی انسان کو الگ الگ طریقوں سے مارتا ہے ان میں سے کینسر، ہارٹ اٹیک اور ایک سے دوسرے کو پہنچنا،ہے۔ تمباکو نوشی کے باعث انسانی جسم کے مختلف نوعیت کے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں مثلاً جگر کا سرطان، منہ کا سرطان، آواز کا کینسر، سانس کی نالی کا کینسر، گردے کا کینسر، پیٹ، پھیپھڑے، لبلبے کا سرطان، Leukemia ان میں سب سے زیادہ تمباکو نوشی سے ہونے والا سرطان جگر کاہے۔ ہر سگریٹ انسان کی زندگی کے 14منٹ کو ختم کردیتی ہے وہ آدمی جو سگریٹ نوشی کرتا ہے اسکے موت کی طرف بڑھنے کے رسک عام انسان جو کہ سگریٹ نوشی نہیں کرتا ہے اس سے دس گنا زیادہ ہیں۔

وہ لوگ جو سگریٹ نوشی میں مبتلا ہیں ان کی عمر کے پندرہ سال عام انسان کی زندگی سے کم ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی آہستہ آہستہ انسان کو موت کی طرف دھکیل دیتی ہے۔ صرف وہ آدمی جوکہ سگریٹ استعمال کررہا ہے یہ ناصرف اسکے لیے نقصان دہ ہے بلکہ وہ شخص جو اسکے برابر کھڑا ہے اسکے لیے بھی یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے تمباکو نوشی کی ایک قسم Passive Smoking کہاجاتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں تمباکو نوشی کا استعمال بے حد بڑھا ہے جسکی وجہ میڈیا اور سماجی مسائل ہیں خاص کر نوجوانوں میں اسکا استعمال کافی زیادہ ہوگیا ہے صرف ترقی پذیر ہی نہیں ترقی یافتہ ممالک خصوصاً امریکہ میں نوجوان نسل میں اسکا استعمال اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ خود حکومت نے بھی اس سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...