کون سے عوامل دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں؟

3,344

کچھ لوگوں کی بعض عادات ، مشاغل یا خوراک ان کے لیے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھا دیتی ہیں ۔ یہ عادات دل کے دورے (heart attack)کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔

دل کی بیماری پیدا کرنے والے عوامل جسم میں غیر ضروری چربی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں جو جسم میں جگہ جگہ جمع ہوکر شریانوں کو پتلا کردیتی ہیں ۔ ان عوامل پر قابو پاکر آپ دل کے دورے کے خطرات کو کسی حد تک کم کرسکتے ہیں ۔

ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والے عوامل

1۔ عمر:

۴۵ سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور ۵۵ سال سے زیادہ عمر کی عورتوں میں نوجوانوں کی نسبت دل کے دورے (heart attack)کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

2۔ تمباکو:

تمباکو نوشی کرنا یا کسی سگریٹ پینے والے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے ۔

3۔ ہائی بلڈ پریشر:

غیر معمولی ہائی بلڈ پریشر ایسی شریانوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے جن کا دل سے براہ راست تعلق ہوتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر موٹاپے ، سگریٹ نوشی ، کولیسٹرول بڑھ جانے یا شوگر کی وجہ سے ہو تو یہ دل کے دورے کی وجہ بن سکتا ہے۔

4۔ ہائی بلڈ کو لیسٹرو ل یا ٹرائی گلیسرائڈ لیول:

خون میں لو۔ ڈینسٹی کولیسٹرول کی زیادتی شریانوں کو پتلا کردیتی ہے اسی طرح جسم میں ٹرائی گلیسرائڈ (جو ایک قسم کا فیٹ ہے جس کا تعلق آپکی غذا سے ہوتا ہے) کی مقدار کا بڑھ جانا بھی ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے ۔
جبکہ ہائی ڈینسٹی کولیسٹرول کی ذیادتی ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔

5۔ ذیابیطس یا شوگر:

لبلبہ ے نکلنے والا ایک ہارمون انسولین جسم میں گلوکوز استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کی ناکافی مقدار خون میں شوگر لیول کے بڑھنے کا باعث بنتی ہے ۔ ذیابیطس خاص طور پر بہت زیادہ شوگر دل کے دورے کی وجہ بن سکتی ہے۔

6۔ فیملی ہسٹری:

اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں دل کا عارضہ موجود ہے یا آپ کے کسی بہن ،بھائی،والدین ،دادا ،دادی کو (مردوں میں ۵۵ سال اور عورتوں کو۶۵سال کی عمر سے پہلے)دل کا دورہ پڑ چکا ہے تو اس سے بھی آپ میں دل کی بیماری کے امکان بڑھ جاتے ہیں ۔

7۔جسمانی سرگرمیوں کی کمی:

ایسے لوگ جو زیادہ چلنے پھرنے کے عادی نہیں ہوتے یا جسمانی طور پر کوئی کام کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ان میں کولیسٹرول اور مٹاپا بآسانی بڑھ جاتا ہے۔ایسے لوگ جو پابندی کے ساتھ ورزش کرتے ہیں ان کی اچھی صحت کے ساتھ دل بھی صحت مند ہوتا ہے۔ورزش بلڈپریشر کو بھی کم کرنے کے لئے مفید ہے۔

8۔ ذہنی دباؤ:

حد سے ذیادہ ذہنی دباؤ بھی دل کے دورے(heart attack) کا باعث بن سکتا ہے۔

9۔ منشیات کا استعمال :

نشہ آور چیزوں یعنی کوکین وغیرہ کا استعمال شریانوں میں اضطراری کیفیت پیدا کرتاہے جو ہارٹ اٹیک کی وجہ بن سکتا ہے۔

10۔ پری کلیمپسیا:

پری کلیمپسیا دوران حمل ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے۔جو زندگی بھر کے لئے دل کے دورے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

11۔گٹھیا یا دق کی بیماری:

گٹھیا یا دق کی بیماری یا اسی طرح کی غیر مدافعتی کیفیات (جس میں قوت مدافعت جسم کے خلاف کام کرنے لگتی ہے) بھی دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...