آنکھوں کی روشنی بڑھائیں زندگی میں روشنی لائیں

10,715

آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی روشنی بھی کم ہونے لگتی ہے ۔ آنکھوں کی سہی طرح حفاظت نہ کی جائے تو کم عمری میں بھی آنکھوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت کے چند مفید ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:

*موبائل فون، ٹی وی اور کمپیوٹر کے بغیر آج کے دور میں زندگی گزارنا ممکن نہیں لگتا ہے ۔البتہ اس بات سے بھی انحراف نہیں کیا جا سکتا کہ ان اشیاء کے بے جا استعمال سے آنکھوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دورِ جدید کی چیزوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔

*آنکھوں کی صحت کے لئے سہی غذا کا انتخاب لازمی ہے ۔ایسی غذائیں استعمال کریں جس میں وٹامن اے وٹامن سی ،وٹامن ای اور اومیگا تھری کی وافر مقدار موجود ہو۔ گاجر مچھلی اور ہری سبزیوں کو آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین غذا مانا جاتا ہے۔

*کام کے دوران اپنی آنکھوں کو ایک جگا پر منجمد نہ رکھیں تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کو آرام دیں. اگر آپ کمپیوٹر پر کم کرتے ہیں تو ہر دس منٹ کے بعد کم سے کم 10 فیٹ دوری تک10 سیکنڈ کے لئے دیکھیں.

*آنکھوں کی ورزش کو اپنا معمول بنائیں .ورزش آنکھوں کے لئے بہت ضروری ہے. اپنی ہتھیلی کی مدد سے آنکھوں پر ہلکا ہلکا مساج کر کے آنکھوں کو گرم کریں۔ اسکے بعد اپنے ہاتھوں کو آنکھوں پر 5 سے 10 سیکنڈ کے لئے اس طرح رکھیں کے روشنی نہ جا پائے۔ اس عمل کو 2 سے3 بار دوہرائیں۔

*تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کریں۔ تمباکو نوشی کو عام طور پر دل اور گردوں کے لئے مضر تصور کیا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کے تمباکو نوشی آنکھوں کے مسائل کا بھی سبب بنتی ہے ۔اگر آپ 20سے 25سال کی عمر میں تمباکو نوشی کرتے ہیں تو آنکھوں کے مسائل آپکی آنے والی نسل میں بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔

*موٹاپاصحت کے حوالے سے ایک بہت بڑا مثلا بنتا جا رہا ہے۔ موٹاپا دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ شوگر جیسی بیماری کا بھی سبب بنتا ہے جسکی وجہ سے آپکی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ اس لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیں اور اپنے وزن کو اعتدال میں رکھیں۔

*سورج کی روشنی بھی آپکی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے جب بھی آپ دن کے اوقات میں باہر نکلیں سن گلاسس لازمی استعمال کریں۔

مزید جانئے :4غذاؤں سے کریں ٹانسلز کا گھریلو علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...