موسم بہار میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کی تدابیر

972

موسمِ بہار کی آمد آمد ہے اس موسم میں نئے شگوفے پھوٹتے ہیں، نظاروں میں بانکپن نظر آنے لگتا ہے،باغوں کے حسین مناظر دیکھنے والوں کو عجیب احساس راحت و مسرت سے ہمکنارکرتے ہیں۔ موسم کی اس حسین ادا پر قربان ہونے کو جی چاہتا ہے،دلکشی اور خوبصورتی ہر طرف بکھری نظر آتی ہے۔ جہاں اس موسم میں شباب اپنے عروج پر ہوتا ہے وہیں ہمیں اپنے پہننے اوڑھنے، کھانے پینے میں بہت احتیاط اور اعتدال کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔

موسم بہار میں چونکہ نئی کونپلیں ٖپھوٹتی ہیں لہٰذا اس وجہ سے بہت سے لوگ الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ موسم کی اس بدلتی ہوئی صورت حال میں چھوٹے بچے بہت سی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر ان کی طرف مناسب اور بروقت توجہ نہ دی جائے تو پھر اِس مہینے کی خوبصورتیوں اور شبابیوں میں پریشانیاں اور تکلیفیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ چونکہ سردیوں کے ختم ہوتے ہی اس ماہ کا آغاز ہوتا ہے اس لیے سردیوں کے غذائی اثرات بھی ہمارے جسم پر ہوتے ہیں لہٰذا اس ماہ میں ہمیں متوازن غذا کھانے کیَ ضرورت ہوتی ہے۔پھر اس موسم کے ختم ہوتے ہی گرمیوں کا مہینہ شروع ہوجاتا ہے اور گرمیوں میں بچوں کو بہت سی بیماریاں مثلاً خسرہ، چیچک،کالی کھانسی،فلو اور جلدی بیماریاں وغیرہ کے امراض سے دوچار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اس ماہ میں ہم اپنا نظام ہاضمہ درست رکھ سکیں۔صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی بہت سے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تو کوشش کی جائے ان بیماریوں کے آنے سے پہلے ہی چند احتیاطی تدابیر ااختیار کرلی جائیں، مثلاً
*سب سے پہلے تو رات کوجلد سونے اور صبح جلد بیدار ہونے کی عادت ڈالیں۔
*بہت زیادہ گرم میوہ جات اورٹھنڈی اشیاء وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔
*بہت زیادہ میٹھا اور کھٹا کھانے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
*ہلکی پھلکی ورزش کو اپنا معمول بنالیں، خاص طور سے چہل قدمی کی جائے۔
*غذاؤں کو رنگ دار بنانے والے کیمیکلز اور تیز مرچ مسالوں سے بھی اجتناب ضروری ہے۔
*بلا ضرورت دوا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
*نہانے کے لیے نیم گرم پانی استعمال کریں،بالخصوص بچوں کو یکدم ٹھنڈے پانی سے نہ نہلایا جائے۔
* موسمی پھلوں اور سبزیوں کاا ستعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تو نظام ہاضمہ بھی درست رہے گا۔
*موسم بدلتے ہی فوراً گرم کپڑوں کو خیرباد نہ کہہ کر ہلکے پھلکے کپڑے نہ زیب تن نہ کریں بلکہ رفتہ رفتہ یہ تبدیلی لائیں۔
*اس موسم میں تبدیلی کے سبب اکثر بچوں اور بڑوں کو بخار کی شکایت بھی ہوجاتی ہے،لہٰذا جوشاندہ کا استعمال بھی سود مند ہے۔
*یکدم کھلے آسمان کے نیچے یا ایئر کنڈیشنر میں سونے سے گریز کریں، ورنہ یہ بدلتا موسم آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
*کوشش کریں ناشتہ ہلکا کریں، جیسے ڈبل روٹی مکھن، انڈا وغیرہ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...