گھٹنوں کی حفاظت کے ٹوٹکے

12,576

ایک ڈیسک جاب کا مطالبہ ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے تک کرسی پر بیٹھے رہیں۔ ایک غلط اندازِ نشست آپ کے گھٹنوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کئی کئی گھنٹے کرسی پر بیٹھے رہنے کی قیمت آخرکار آپ کے گھٹنوں کو چکانی پڑتی ہے۔ گھٹنوں کے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے اندازِ نشست کا خاص دھیان رکھنا ہوگا۔گھٹنوں کی حفاظت کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر تھوڑے وقفے کے بعد باقاعدگی سے اپنے گھٹنوں کو موڑنا یا حرکت دینا یا ذراسی چہل قدمی کرنا نہایت فائدہ مند ہے

معالجین ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح اپنے گھٹنے کے جوڑوں کو صحت مند اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاج کا دارومدار جوڑوں کی نوعیت پر ہوتا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہم فزیو تھراپی کے ذریعے گھٹنے کے درد کا علاج کرسکتے ہیں۔ بعد کے مراحل میں جوڑوں کی تبدیلی کا مشورہ دیا جاتاہے۔

مریضوں کے پا س کچھ دوسرے آپشنز بھی ہوتے ہیں۔ مثلاً تھراپٹک الٹرا ساؤنڈ(یہ طریقہ علاج عضلات اور گھٹنے کی مضبوطی کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے) اس کے علاوہ ہولسٹک ٹریٹمنٹ یعنی مساج اور میگنیٹو تھراپی کو بھی گھٹنوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ علاج کسی مستند نگران کے زیر ہدایت ہی ہونا چاہیے۔

چند احتیاطی تدابیر

*روزانہ دس سے پندرہ منٹ ورزش کرنا نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق ان ورزشوں کو کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن میں جوڑوں کو بہت زیادہ موڑنا پڑتا ہے۔ آپ کے گھٹنوں کے لیے چہل قدمی ایک بہترین ورزش ہے۔ لیکن اگر پہلے سے ہی گھٹنوں میں درد ہوتو اس سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
*جاگنگ کرنے یا بھاگنے سے پہلے ہمیشہ خودکو وارم اَپ کرلینا چاہیے۔ ورنہ آپ کے گھٹنوں کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
*ہر سخت ورزش کی ابتدا ہلکے پھلکے انداز میں کرنی چاہیے۔ اگر ایک دن آپ نے اپنی رانوں پر بہت زیادہ زور ڈال دیاہے تو پھر اگلے دن انھیں آرام دینا چاہیے۔
*بار بار سیڑھیاں چڑھنا اترنا ایک ایساعمل ہے جو آپ کے جسم کی کئی کیلوریز کم کر سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کا حد سے زیادہ استعمال آپ کے گھٹنوں پر خطرناک حد تک دباؤ ڈال سکتا ہے۔
*یہ نہایت ضروری ہے کہ اپنے جوتوں کا انتخااب اپنے کام کی مناسبت سے کیا جائے۔
*وزن اٹھاتے وقت گھٹنوں کوکسی حد تک خم دار رکھناچاہیے۔ آٖ پ کو اپنے وزن کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کیونکہ جسمانی وزن کا ہر اضافی پونڈ آپ کے نی کیپ پر چار پاؤنڈ پریشر بڑھا دیتا ہے۔لہٰذااگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اپنے گھٹنوں پر پڑنے والے دباؤ کا فوراً حساب کرلیجیے۔ اس سے پہلے کی آپ کو کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...