پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

17,054

پیروں کے جلنے یا پیروں میں آگ محسوس ہونے کی دو وجوہات ہیں ؛ایک اعصاب کی خرابی جو ہمیں پتہ نہیں چلتی اور دوسرے ذیابطس یعنی شوگر۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پیر جل رہے ہیں یا پیروں میں سے آگ نکل رہی ہے۔تو اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر اعصاب بہت ذیادہ متاثر ہیں تو اس کا علاج دواؤں سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر آپ کوپیر جلنے کی وجہ پہلے سے معلوم ہے اور آپ اس کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو چند ٹوٹکے آپ کے لئے لکھے جا رہے ہیں ۔

غذا میں تبدیلی لائیں

اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے۔اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔اپنی انسولین لینا نہ بھولیں ۔ تین وقت ذیادہ کھانے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کھانا پانچ چھ مرتبہ کھائیں ۔اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کریں

اعصاب کی کمزوری کی اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے،سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نروز ذیادہ جلدی بہتر ہونگے۔اور اس طرح آپ کو پیروں کی جلن سے نجات ملے گی۔اگر آپ تمباکو کھاتے ہیں تو اس کو بھی ترک کریں۔

پیروں کو خشک رکھیں

اپنے پیروں کو بے چینی سے بچانے کا ایک گھریلو طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے پیروں کو خشک رکھیں ایسے موزے پہنیں جن میں سے ہوا کا گزر ہو سکے۔اس کے لئے کاٹن کے موزے بہترین ہیں ۔پیروں پر بہت ذیادہ پسینہ نہ آنے دیں ۔اگر آپ کے پیروں پر بہت ذیادہ پسینہ آتا ہے تو تھوڑی دیر کے لئے جوتے اتار کر پیروں کو سکھا لیں ۔

ورزش

اس تکلیف کے باعث بعض اوقات چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ،باقاعدہ ورزش کرنا بھی پیروں کی جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ورزش کرنے سے دوران خون صحیح ہوتا ہے،اور جب خون صحیح طرح گردش کرتے ہوئے پیروں میں پہنچتا ہے تو پیروں کی گر می دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پیروں کو پانی میں بھگوئیں

پیروں کوٹھنڈے پانی میں بھگوئیں تاکہ خون کا دوران پیروں کی طرف ہو ۔پیروں کو اس وقت تک پانی میں بھگوئیں جب تک جلن ختم نہ ہوجائے پیروں پر خالی برف نہ لگائیں بلکہ ٹھنڈے پانی میں پیروں کو ڈال کر بیٹھیں۔

مساج کریں

اپنے پیروں پر مالش کریں یا کسی اور سے کروائیں۔اس سے بھی پیروں کی طرف دوران خون بڑھے گا،اور پیروں کی جلن کم ہو جائے گی۔پیروں کی جلن سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ پیروں میں خون کا دوران تیز تر ہو۔

ایپسم سالٹ

نیم گرم پانی میں دو تین چمچ ایپسم سالٹ ڈال کر پیروں کو پندرہ منٹ کے لیے بھگوئیں اس طرح کرنے سے آپ کے پیروں کو سکون ملے گا اس سے درد بھی ختم ہوگا ۔

پندرہ منٹ پورے ہونے کے بعد پیروں کو خشک کرلیں ۔ اور پھر چاہیں تو کوئی لوشن لگالیں کیونکہ ایپسم سالٹ آپ کے پیروں کو بہت زیادہ خشک کردے گا۔

الکوحل سے بچیں

الکوحل کا بہت زیادہ استعمال بھی اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ نروزکی ٹوٹ پھوٹ پیروں کی جلن کی بڑی وجہ ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ الکوحل سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

اگر آپ اس پر قابو پالیتے ہیں تو نروز کو بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پیروں کی جلن سے بچنے کا ایک بہتریں ٹوٹکہ ہے۔

لونگ کا تیل

لونگ کا تیل لے کر پیروں پر ملیں ۔ پیروں کی مالش کرنے سے دوران خون بڑھے گا اور تکلیف میں کمی آئے گی ۔ دن میں کم از کم ایک دفعہ کریں۔

کے۔ان پیپر

پسی ہوئی لال مرچ جس کا تعلق شملہ مرچ کی قسم سے ہوتا ہے۔یہ پاؤڈر موزوں میں ڈال کر موزے پہن لیں ۔یہ مرچ آپ کے پیروں کو گرم رکھے گی اور ٹانگوں میں خون کی گردش کو تیز کردے گی۔اگر آپ کے پیر میں کسی قسم کا زخم ہو تو اسے استعمال نہ کریں۔
اوپر لکھے ٹوٹکوں کو استعمال کریں یہ آپ کو پیروں کی جلن سے ضرور آرام پہنچائیں گے ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...