قیلولہ کرنے کے فوائد و نقصانات

1,221

ناکافی نیند ہماری صحت،کارکردگی اور موڈ پر برااثر ڈالتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ مناسب نیند نہیں لے پاتے،اکثر ملازمت پیشہ افراد کی نیند ضرورت سے کم ہوتی ہے۔روزانہ چھ سے سات گھنٹے کی نیندلینا(جبکہ بڑوں کے لئے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے)سستی اورتھکن کا باعث بنتی ہے۔قیلولہ کے ذریعے نیند کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جاسکتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دن میں تھوڑی دیر کی نینددن بھر کے لئے توانائی اور صلاحیتوں کو بحال رکھتی ہے۔دس سے بیس منٹ کی یہ نیندآپ کے موڈ اور کارکردگی کو بحال کرکے آپ کو چاق وچوبند بناتی ہے۔

قیلولہ کے فوائد

1۔ توانائی بحال ہوتی ہے

قیلولہ آپ کی کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرکے آپ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔تحقیق کے مطابق دن میں تھوڑی دیر کی نیندکارکردگی کو۳۴فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

2۔حافظہ تیز ہوتا ہے

قیلولے سے یادداشت تیز ہوتی ہے جس سے حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے۔پڑھنے والے بچوں کے لی دوپہر کی تھوڑی دیر کی جھپکی بے حد مفید اور ضروری ہے۔

3۔ تھکن کو دور کرتا ہے

اس سے تھکن دور ہوتی ہے اور ان تمام مسائل سے نجات ملتی ہے جو نیند کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

4۔تروتازہ کردیتا ہے

دوپہر کے کھانے کے بعد اکثر طبیعت گرنے لگتی ہے۔ اس وقت اگرتھوڑی نیندلے لی جائے توآپ دن کے بقیہ حصے کے لئے دوبارہ تروتازہ ہو جائیں گے۔قیلولے کا وقت دس سے بیس منٹ کا ہوتا ہے۔ دن کے درمیانی حصے میںیا رات کو کام کرنے سے پہلے بیس منٹ کی نیند آپ کی تھکن دور کرکے کارکردگی کو بحال کردے گی۔

5۔ ڈرائیونگ سے پہلے نیند ضروری ہے

آپ جانتے ہیں کے نیند کے غلبے میں گاڑی چلانا نہایت خطرناک ہے۔ اکثر لوگ اونگھ آنے کے باوجود گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ رات کی نیند پوری کر کے یا گاڑی چلانے سے پہلے تھوڑی دیر کی نیند لے لی جائے تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔نیندکے ماہرین بتاتے ہیں کہ اگر گاڑی چلاتے وقت نیند محسوس ہو تو فوری طور پر گاڑی کو سکون کی جگہ کھڑی کر کے تھوڑی دیر کی نیند لے لی جائے۔

قیلولہ کے نقصانات

1۔بعض لوگوں کو سوٹ نہیں کرتا

قیلولہ کے تمام فوائد کے باوجود یہ ان لوگوں کے لئے فائدہ مند نہیں جو اپنی جگہ کے علاوہ کہیں اور نہیں سو سکتے،ان کے لئے آفس یاکسی اور جگہ نیند لینا نا ممکن ہے۔کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کو دن میں نیند ہی نہیں آتی۔ایسے لوگ تھوڑی دیر لیٹنے سے اور زیادہ بے چین اور تھکاوٹ محسو س کرنے لگتے ہیں ۔

2۔ سستی میں اضافہ ہوتا ہے

اکثر لوگوں کو دن میں سوکراٹھنے کے بعدسستی طاری ہو جاتی ہے۔یہ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو ذیادہ وقت کے لئے سوتے ہیںیہ چیز ان لوگوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے جنھیں اٹھتے ہی کام شروع کرنا ہوتا ہے۔ذیادہ دیرسونے کی وجہ سے بقیہ دن میں تھکن محسوس ہوتی ہے۔

3۔ رات کو نیند نہیں آتی

اگر دن میں ذیادہ دیر سویا جائے تو رات کے وقت نیند نہیںآتی۔جب ایک شخص رات کو جاگتا رہے گاتو لازمی طور پر اسے دن میں نیند آئے گی۔اس لئے بہتر ہے کہ دن میں مختصر وقت کے لئے سویا جائے تاکہ رات کو وقت پر نیند آجائے۔

4۔غلط وقت پر سونا نقصان دہ

اگر دوپہر کے بجائے شام کیوقت سویا جائے یا بہت دیر تک سویا جائے تو اس کے غلط اثرات رات کی نیند پر پڑتے ہیں اور اچھی نیند نہیں آتی۔

5۔بے خوابی کا شکار لوگ

ایسے لوگ جنھیں رات میں کم نیند آتی ہے،دن کی نیند ان کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے۔جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ قیلولے کے لئے دس منٹ کی نیند کافی ہے اور ذیادہ فائدہ مند ہے۔اور آپ کو ذیادہ تروتازہ کرتی ہے،اس طرح آپ دن بھر کے کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں جبک ایسی نیندجس کا دورانیہ آدھا گھنٹہ یا اس سے ذیادہ ہو ،سستی کا باعث بنتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...