ہائی بلڈ پریشر کی علامات

4,993

بلڈ پریشر بظاہر تو ایک عام سی بیماری ہے لیکن بڑی پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بلڈ پریشرہونے کے باوجود مریض کو کوئی سگنل نہیں ملتا۔چنانچہ ایسی صورت میں بروقت علاج نہیں ہوپاتا۔ ہائی بلڈ پریشر کی کوئی مخصوص علامات نہیں ہوتی۔ کسی بھی بلڈ پریشر کے مریض کو دیکھ کر یہ بتانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہے یا نہیں۔اس مرض میں عام طور پر ابتدائی مرحلہ میں مریض مکمل تندرست اور توانا محسوس کرتاہے۔اس مرض کی شدت اور طوالت کے حساب سے اسکو دو گروہوں میں تقسیم کیاجاتاہے۔

غیر مخصوص علامات

کچھ غیر مخصوص علامات ایسی بھی ہیں جو ہائپر ٹینشن کی پیچیدگی پیدا ہونے سے پہلے ظاہر ہوسکتی ہیں۔ذیل میں وہ علامات بیان ہیں جو ان افراد میں پائی جاتی ہیں جنہیں طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہو اور وہ ان سے ناواقف ہوں۔

نروس یا بدحواس ہونا

اس سے مراد خود کار اعصابی نظام میں عدم توازن ہے۔ اسمیں فرد کا عمومی ردعمل ضرورت سے زیادہ تغیر پزیر،ناپائیدار یا سخت ہوتا ہے۔کم عمر افراد جن میں ناپائیدار ہائپر ٹینشن ہوتی ہے،انمیں اعصابی عدم استحکام کی مزید ایک یا ایک سے زیادہ علامتیں پائی جاتی ہیں جنکی شدت اور تسلسل مختلف ہوتا ہے۔ان علامتوں میں زیادہ پسینہ آنا،ہاضمے اور نیند میں خلل،تھکن شامل ہیں۔تاہم ضروری نہیں کہ یہ علامات صرف ہائی بلڈ پریشر کی عکاسی کریں نارمل افراد بھی انکا شکار ہوسکتے ہیں۔

تھوڑی سی محنت کے بعد سانس کا پھول جانا

ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں مریض کی کارکردگی میں کمی آسکتی ہے۔زیادہ تناؤاور دباؤ برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اور سانس پھولنے کے باعث اکثر اوقات کھانسی کا دورہ پڑجاتا ہے۔اور مریض کو زیادہ محنت یا سخت کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انجائنا جیسا درد اٹھنا

دل کی بالائی شریانوں میں خون کا بہاؤ ناکافی ہونے کی وجہ سے انجائنا جیسا درد اٹھتاہے۔ ساتھ ساتھ اضطراب اور دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔سینے میں سختی محسوس ہوتی ہے،اور دباؤ اور دردبعض اوقات گردن،بائیں کندھے،بائیں بازو اور بائیں ہاتھ تک بھی پھیل جاتاہے۔

سرچکرانا

دماغ کی شریانوں میں خون کا بہاؤ ناکافی ہوجاتاہے۔ اس صورت میں پہلے غیر مخصوص ابتدائی علامات ابھرتی ہیں مثلاًسرچکرانا،یادداشت میں کمی،توجہ مرکوز کرنے میں پریشانی،دماغ کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے خون کی کمی پیدا ہوجانا،بے ہوشی،بولنے میں عارضی طور پر مشکلات، بینائی کا متاثر ہونا،بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری کا احساس ہونا۔

ٹانگوں کے پٹھوں کا اینٹھنا

اسکی علامات میں سے ایک چلتے ہوئے ٹانگوں کے پٹھوں کی اینٹھن ہے۔عام طورپر ایک ٹانگ میں اور کبھی کبھار دونوں ٹانگوں میں یہ کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ایسا فاصلہ جو پہلے نارمل شخص آرام سے طے کرلیتا تھا،وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے تکلیف دہ اور روز بروزکم ہوتا جاتا ہے۔

ہائی بلڈپریشر کے اہم اشارے

خاندانی اثرات

موروثی اثر ہائپر ٹینشن میں ایک بڑا محرک ہے۔اگر آپکے خاندان میں یہ مرض پایاجاتاہے تو ممکن ہے کہ آپ بھی اس مرض کا شکار ہوں۔

ذاتی کیفیات

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا آپکے وزن میں تیزی سے اضافہ ہورہاہوتو آپ ہائی بلڈ پریشر کے شدید ترین خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

گردے کی بیماریاں

بعض اوقات مریض کو علم نہیں ہوتاکہ اسکے گردے متاثر ہیں۔بچپن میں ٹانسلز کی بیماری اگر زیادہ عرصے تک رہی ہوتویہ گردوں کی بیماری کی پیش رفت ہوسکتی ہے۔گردوں کے انفیکشن کے باعث پیشاب میں جلن یا گردوں کی پتھریاں اس بات کی نشاندہی کردیتی ہیں کہ آپ تیزی سے ہائی بلڈ پریشر کی طرف جارہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...