کان میں پانی ، انفیکشن سے بچانے کے آسان ٹوٹکے

5,945

کان میں پانی چلا جانا ایک عام روز مرہ کا مسئلہ ہے ۔ خصوصاً بچوں کے معاملے میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ کہیں نہانے کے دوران ان کے کان میں پانی نہ چلا جائے ۔ کان میں پانی جانے سے کان میں انفیکشن ہو سکتا ہے ۔ ایک خاص قسم کا انفیکشن جسے سوئمرز ایئر کہتے ہیں کان کے اوپری حصے میں پانی پھنس جانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے کان میں سوجن ہو جاتی ہے ۔ یہ انفیکشن کافی تکلیف کا باعث بنتا ہے ۔

کانوں کو انفیکشن سے بچانے کے لئے پانی سے بچانا ضروری ہے۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں:

نہا کر کان سکھائیں

نہانے یا سوئمنگ کرنے کے بعد کان کو اچھی طرح احتیاط کے ساتھ تولئے کی مدد سے خشک کریں ۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کان کی ویکس صاف کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ کان کو پانی سے بچاتی ہے ۔

ایئر پلگس

بچوں کو نہلانے سے پہلے خاص طور پر ایئر پلگس کا استعمال کریں ۔ اس طرح پانی کان میں داخل نہیں ہوگا ۔

لہسن

لہسن افیکشن کو دور کرتا ہے ۔ لہسن کا ایک جوا چھیل کر ایک جالی دار کپڑے میں لپیٹ کر کان میں لگا لیں ۔

اسینشل آئل

5 قطرے لیونڈر آئل، 2 قطرے بیسل اسینشل آئل اور 1قطرہ پیپر منٹ آئل 1کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملائیں اور کان کے پیچھے گردن پر ملیں ۔

گرم سکائی

گرمی درد دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ ایک گرم پانی کی بوتل کان پر رکھ کر اس سے کان کی سکائی کریں ۔ خصوصاًرات سونے سے پہلے یہ عمل ضرور کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...