زہریلے کیڑے یا جانور کے کاٹنے کادیسی علاج

6,671

مچھر اور کھٹمل

مچھر سے بچنے کی کوشش کریں ،اجوائن پیس کر برابر مقدار میں سرسوں کے تیل میں ملا کر اس میں گتوں کے ٹکڑوں کو تر کر کے چاروں کونوں میں لٹکا دیں ،مچھر کمرے میں نہیں آئیں گے ۔
نارنگی کے چھلکوں کو جلتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں اس کو دھوئیں سے ایک تازہ خوشبو بھی آئے گی اور مکھی مچھر بھی قریب نہیں آئیں گے ۔
نارنگی کے چھلکے بھی پاس رکھنے سے کھٹمل اور مچھر پاس نہیں آتے ۔
گھر میں پیاز،لہسن ،تلسی کے پتے ،آرنڈی کاتیل ،نیم کے سوکھے پتے اور چونا ضرور رکھنا چاہئے ۔
پکنک پر جاتے وقت بھی ایسی چیزیں اپنے ساتھ لے کر جائیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے تک کسی جانور کے کاٹے کے اثر کو کم کیا جا سکے ۔

شہد کی مکھی کا کاٹنا

لیموں کا رس نمک کے ساتھ ملائیں اور شہد کی مکھی کے کاٹے کی جگہ لگائیں ،آرام آئے گا ۔ اگر شہد کی مکھی یا تتئیہ کے چھتے کو چھیڑا ہے تو مٹی کے تیل کا اسپرے کریں اور آگ جلائیں تاکہ وہ حملہ آور نہ ہوں ۔
شہد کی مکھی کے کاٹنے پر دیا سلائی کا مصالحہ پانی میں گھسا کر لگانا چاہئے ۔
نیم کی پتیوں کو پیس ک ر لیپ کرنے سے بھی شہد کی مکھی کے کاٹنے پر درد کم ہوجاتا ہے۔
زہریلی مکھی ،شہد کی مکھی یا بھڑ کے ڈنک پر پانی ڈال کر نمک رگڑیں ،اس سے جلن اور درد کم ہوگا اور سوجن بھی نہیں آئے گی ۔

چوہے کا کاٹنا

چوہے کے کاٹنے پر کٹی ہوئی جگہ پر دیسی گھی ملیں اور پھر نل کھول کر پانی کی تیز دھار ماریں اس طرح پانی کی تیز دھار گرتے رہنے سے زہریلی جلن ختم ہو جاتی ہے ۔
چوہے اور مکڑی کے کاٹنے پر آم کی گٹھلی ،پانی کے ساتھ گھسا کر لگانے سے سوزش ،جلن اور درد میں آرام ملتا ہے۔

پاگل کتے کے کاٹنے کا علاج

گیہوں کے آٹے کو پانی میں گوندھ کر روٹی (بغیر سنکی )کتے کے کاٹی ہوئی جگہ پر باند ھیں ،پندرہ منٹ بعد اسے کھول کر کسی دوسرے کتے کو کھانے کے لئے ڈال دیں ،اگر وہ کتا اسے نہ کھائے تو سمجھیں کہ پاگل کتے نے کاٹا ہے اگر کھا لے تو سمجھیں کہ جس کتے نے کاٹا ہے وہ پاگل نہیں ہے ۔
کتے کے کاٹی ہوئی جگہ کو صابن سے دھوئیں اس سے کتے کے کاٹے کا زہر نکل جاتا ہے ۔
گوار پاٹھا کو ایک طرف سے چھیل کر گودے پر پسا ہوا سوندھا نمک ڈالیں ،پھر اسے کتے کے کاٹی ہوئی جگہ پر باندھیں اس طرح روزانہ چار دن باندھیں ۔
مریض کو شہد کھلانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے ۔
پاگل کتے کے کاٹنے پر سرخ مرچ کا لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔یہ لیپ لگانے سے پسینہ بہت آتا ہے جس سے کتے کی زہریلی لار باہر آجاتی ہے ۔

نوٹ: یاد رہے کی پاگل کتے کے کاٹنے پر انسان بھی پاگل ہو جاتا ہے اس لئے فوری طور پرمریض کو بڑے ہسپتال لے جانا چاہئے ۔

سانپ کا کاٹنا

اگر کسی کو سانپ کاٹ جائے تو فوری طور پر اس جگہ کو صابن سے دھونا چاہئے جہاں سانپ کے کاٹنے کا نشان ہو ۔
لمبی گھاس پر چمڑے کے مضبوط بوٹ پہنے بغیر ہر گز نہ جائیں ۔
کسی جھاڑ ،جھیل یا کیچڑ میں یا ایسی جگی اپنا ہاتھ یاپاؤں نہ ڈالیں جہاں آپ کا ہاتھ یا پاؤں نظر نہ آئے ۔
جس گھر میں لہسن کا گانٹھ رکھی رہتی ہو وہاں سانپ نہیں آتا ۔
سانپ کے کاٹنے پر مریض کو پانی میں پھٹکری ملا کر دینی چاہئے ۔
کیلے کے تنے کا رس پلانے سے سانپ کا زہر ختم ہو جاتا ہے ۔

بچھو کا کاٹنا

بچھو کے کاٹنے پر انار کے پتوں کو پیس کر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
بچھو کے کاٹنے پر ہو میوپیتھک دوا سے بنا ٹنکچر لگانا چاہئے ۔
بچھو کے کاٹنے پر گیلی مٹی کی پٹی باندھنی چاہئے ۔
بچھو کے کاٹنے پر پیاز کے ٹکڑوں پر نمک ڈال کر کھلانا بھی مفید ہے ،گڑ بھی کھلا سکتے ہیں ۔
لہسن کا رس لگانے سے بھی زہریلے کیڑے کا زہر ختم ہو جاتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...