بدلتے موسم کے صحت پر اثرات

1,796

موسم کی تبدیلی ناصرف پہننے، اوڑھنے اور کھانے پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ اس کے اثرات ہمارے جسم پر بھی ہوتے ہیں۔ درجہ حرارت میں تبدیلی مختلف انداز سے ہمارے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ان میں سے چند نیچے درج ہیں۔

سر درد :

سر درد کی ایک وجہ دماغ میں خون کی نالیوں کا سکڑ جانا ہے۔ سر د موسم میں اکثر خون کی نالیاں پتلی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے دورانِ خون کم ہو جاتا ہے اور درد کا باعث بنتا ہے۔ مائگرین کا درد بھی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اٹھ آتا ہے۔ شدید سردی یا گرمی یا طوفانی موسم میں دماغ کے کیمیکلز غیرمتوازن ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے مائگرین کا درد ہو جاتا ہے۔

خشک جلد:

گرمی سے سردی کی طرف جاتے ہوئے موسم میں ہوا سے نمی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہونے لگتی ہے۔ تیز خشک ہوائیں جلد کو خشک اور کھردرا بنا دیتی ہیں ۔ اس لیے ایسے موسم میں ہلکا کلینزر استعمال کریں اور خشک اور سخت جلد کو رگڑ کر صاف کریں تا کہ اس کی جگہ نرم جلد لے سکے۔

وٹامن ڈی کی کمی:

ہمارے جسم میں موجود کولیسٹرول سورج کی مدد سے وٹامن ڈی تھری بناتا ہے۔سرد موسم میں ناصرف الٹراوائلٹ ریز ہلکی ہوتی ہیں بلکہ لوگ اپنا زیادہ وقت گھر کے اندر گزارتے ہیںاور دھوپ میں نہیں بیٹھ پاتے جس کی وجہ سے پٹھوں کی کمزوری، ہڈیوں میں درد اور نیند زیادہ آتی ہے۔ اس لیے وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے مچھلی اور دودھ کا استعمال کریں۔

سانس لینے میں مسئلہ ہونا:

سرد موسم کی وجہ سے سانس کی نالی میں رکاوٹ ہوتی ہے جس سے کھانسی ہو جاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ماہرین اس کے لیے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ آپ کے منہ کی بھانپ پھیپڑوں میں داخل ہونے سے پہلے ہوا کو گرم کردے۔

نزلہ زکام:

سردی کے موسم میں زیادہ وقت گھر میں گزرتا ہے اور گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ رہنے سے نزلہ زکام ایک دوسرے کو لگتا ہے۔ زیادہ تر وائرس علامات ظاہر ہونے سے کئی دن پہلے لگتے ہیں۔ زکام کا وائرس جلد پر تین گھنٹے تک رہتا ہے اس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو اچھی طرح دھویا جائے اور کھانسی اور چھینکوں کے مریضوں سے دور رہا جائے۔

جوڑوں کا درد:

سرد یا سیلے موسم میں اکثر جوڑوں میں تکلیف ہوجاتی ہے۔ سرد موسم میں پٹھے سکڑ جاتے ہیں جو نروز میں کھنچائو پیدا کر دیتے ہیں۔ جوڑوں کے درد سے بچنے کے لیے سب سے اچھی چیز جسم کو مستقل حرکت میں رکھنا ہے۔ ورزش نا صرف جسم کو گرم رکھتی ہے بلکہ جوڑوں کی اکڑاہٹ کو بھی ختم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ وزن بھی کم ہوتا ہے۔ زیادہ وزن بھی جوڑوں کے درد کی وجہ بنتا ہے۔

کمزور بال اور باخن:

سردی کے موسم میں جلد، انگلیوں اور پیروں پر موجود خون کی نالیاں اور پتلی ہو جاتی ہیں جس سے دورانِ خون کم ہوجاتا ہے جس سے بال اور ناخن کمزور اور حساس ہو جاتے ہیں ۔ اپنے جسم کو گرم رکھیں۔ گھر میں ہیومڈی فائر کا استعمال کریں تاکہ جسم کا دورانِ خون صحیح رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...