آنکھوں کی اچھی صحت کے لئے آم کھائیں

349

آنکھیں ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں ۔اگر آنکھوں میں معمولی سی خرابی ہوجائے تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں۔بڑے تو بڑے آجکل چھوٹے چھوٹے بچے بڑے بڑے نمبروں کاچشمہ اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں میں مبتلانظر آتے ہیں۔آنکھوں کی اچھی صحت کیلئے چند غذائیں ہیں جو بہت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔انہی میں سے ایک آم بھی ہے جوبہت محدود مدت کے لئے آتاہے۔اسی لئے ابھی آم کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں۔

پھلوں کابادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ آم ذائقہ کے اعتبارسے تمام میٹھے پھلوں میں انفرادیت رکھتاہے ۔آم غذائی اور طبی اعتبار سے افادیت سے بھرپور ہوتاہے۔جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن اے آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آم وٹامن اے کی موجودگی کے باعث آنکھوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ ایک کپ آم کی سرونگ جو ۱۶۵ گرام پر مشتمل ہو اس سے آپکووٹامن سی اور اے کی اپنی روزمرہ ضرورت کے مطابق ۷۶ فیصد وٹامن سی اور۲۵ فیصد وٹامن ا ے حاصل ہوتاہے۔

اور اس بات سے ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں کہ ذائقہ اور شفائی اثرات میں آم کا کوئی مقابل نہیں ۔آجکل آم کاموسم ہے لیکن چند دنوں کے بعد ہمیں پورا سال اس مزیدار پھل کاانتظار کرناپڑے گا۔اگر آپ یا آپکے گھر کا کوئی بھی فرد آنکھوں کے کسی عارضے میں مبتلاہے تو ابھی آپ آم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

آنکھوں کے لئے آم کے دس فوائد

۱۔بہت سے لوگوں کو رات میں نظر نہ آنے یا کم روشنی میں دیکھ نہ سکنے کامرض لاحق ہوتاہے ۔ انکے لئے آم بہترین علاج ہے۔آم کے موسم میں ان کاخوب استعمال اس مرض سے تدارک میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
۲۔وٹامن اے کی کمی کے باعث آنکھوں کے امراض پیدا ہوتے ہیں اور آم وٹامن اے سے بھرپورہونے کے باعث ان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔
۳۔آم کااستعمال آنکھوں کے ایسے بہت سے امراض سے بچاتاہے جو اندھے پن کاسبب بنتے ہیں۔
۴۔روزمرہ کی بنیاد پرآم کااستعمال بھینگے پن سے نجات دلاتاہے۔
۵۔آنکھوں کی خشکی اور قرنیہ کی نرمی اور آشوب چشم کے امراض کو بڑھنے سے روکتاہے۔
۶۔آم میں پائی جانے والی وٹامن اے کی وافر مقدار کے باعث بیکٹیریاکاحملہ نہیں ہوتاہے۔ اسی وجہ سے انفیکشن سے بچاؤ ممکن ہے۔
۷۔ایک گلاس آم کا تازہ رس،دودھ آدھاکپ،ادرک کارس ایک چمچ ملاکر روزانہ کھائیں آنکھوں کے سامنے اندھیرا نہیں آئے گا۔
۸۔وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہونے کے باعث آنکھوں کو کمزور ہونے سے بچاتاہے۔
۹۔میکیولر ڈیجنریشن کے خطرات کو کم کرتاہے۔آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ذیزینتھن نقصان پہنچانے والی نیلی روشنی کو فلٹر کرتاہے۔اور آنکھوں کی صحت کے لئے حفاظتی کردار ادا کرتاہے۔
۱۰۔آجکل پیدائشی طور پربچوں میں آنکھوں کی کمزوری کا مسئلہ عام ہوتاجارہاہے۔ا گر حاملہ خواتین آم کااستعمال کریں توبھرپور وٹامن کی فراہمی سے ہونے والے بچے آنکھوں کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...