ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشرو دیگر امراض اور روزہ

700

روزہ فرض عبادت ہے اسی لئے روزہ ترک نہیں کیا جاسکتالیکن ذیابیطس،گردوں ،جگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے روزہ رکھیں کیونکہ یہ امراض شدت اختیار کرسکتے ہیں اسی لئے ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی رہنا ضروری ہے۔

ذیل میں ذیابیطس،گردوں ،جگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے چند ہدایات درج ذیل ہیں :

روزہ اور ذیابیطس کے مریض

۱۔ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔
۲۔ذیابیطس کے وہ مریض جو باقاعدگی سے انسولین کا استعمال کرتے ہیں وہ روزہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق رکھیں۔
۳۔خون میں شوگر کی سطح کا باقاعدگی سے چیک اپ رکھیں شوگر لیول کم ہونے کی صورت میں بے ہوشی یا دورے پڑ سکتے ہیں ۔
۴۔ذیابیطس کے وہ مریض جو ضعیف ہوں یا تنہا رہتے ہوں یا انکی ذیابیطس کنٹرول میں نہ ہو یا پھر انکودوسری بیماری لاحق ہو جن سے شوگر بگڑنے کا خطرہ ہو یا وہ ایسی دوائیں استعمال کررہے ہوں جن سے دماغی حالت متاثر ہوتی ہو ان مریضوں کے لئے روزہ رکھنا خطرے کا باعث بن سکتاہے۔ لہٰذا ایسی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔

روزہ اور گردوں کے مریض

۱۔سحر اور افطار میں بوائل پانی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
۲۔سحری میں اسٹیم سبزیاں کھائیں۔
۳۔جو کا دلیہ باقاعدگی سے استعمال کریں کیوں کہ یہ گردوں کی صفائی کرتاہے۔
۴۔اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار کم رکھیں۔
۵۔پالک ،چاکلیٹ،سوفٹ ڈرنک سے پرہیز کریں۔
۶۔سرخ گوشت،گرم مصالحے،اچار،کھیرا،پالک،ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
۷۔سحر و افطار میں ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملاکر نوش کریں۔

روزہ اور جگرکے مریض

۱۔اپنے معالج کے مشورہ سے روزہ رکھیں۔
۲۔ڈیری پراڈکٹ،نمک،لال مرچ،گائے بھینس کا گوشت،باربی کیو اور تلی ہوئی غذاسے پرہیز کریں۔
۳۔کھانے میں بکری کا گوشت سبزی کے ساتھ اور سلاد کا استعمال کریں۔
۴۔کھیرا،ککڑی،آئس برگ،تورئی،شلجم،لوکی،کدو اور میتھی کا ساگ کھانامفید ہے۔
۵۔بینگن ،آلو،ٹماٹر اور پالک سے پرہیز کریں۔
۶۔افطار میں ایک گلاس پانی میں شہد ملا کر اور تین کھجوریں کھائیں دس منٹ بعد پھلوں کی چاٹ کھائیں۔
۷۔کھجور یامنقہ کو رات بھر پانی میں بھگاکر پانی سمیت سحری میں استعمال کریں۔
۸۔شوربے والے سالن میں روٹی چور کر کھائیں۔
۹۔جگراور گردے کے مریض پانی کی مقدار کا تعین معالج کی ہدایت کے مطابق کریں۔
۱۰۔اگر ذیابیطس نہ ہوتو ایک گلاس توبوز یا خربوزے کا جوس پیئیں۔

روزہ اور ہائی بلڈ پریشر

۱۔ہائی بلڈ پریشر کے مریض چند بنیادی احتیاط کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں۔
۲۔فرائی،مرغن اور مصالحہ دار کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔
۳۔نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔
۴۔کولیسٹرول لیول باقاعدگی سے چیک کروائیں۔
۵۔کولیسٹرول میں توازن رکھنے کے لئے سحری میں نہارمنہ ایک گلاس پانی ،شہد اور لیموں کا رس ملا کر پیئیں۔
۶۔سحر و افطار میں کچی لسی بغیر نمک کے پیئیں۔
۷۔سحری میں جو کا دلیہ اور پانی باقاعدگی سے لیں۔
۸۔سحری اور افطاری میں دس گلاس پانی پینے کی کوشش کریں۔
۹۔تراویح کا اہتمام کریں۔
۱۰۔سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔
۱۱۔مکھن ،مارجرین،بالائی،اور انڈہ سے پرہیز کریں۔
۱۲۔ادویات کے اوقات کا رکی ترتیب کے لئے معالج سے مشورہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...