ہیٹ اسٹروک کا جڑی بوٹیوں سے توڑ

652

ہیٹ اسٹروک یا لولگنے کو طب کی زبان میں سرسام کہاجاتاہے۔ اس مرض کی علامات میں اچانک بہت تیز بخار ہوجانا،بے تحاشا پسینے آنا، جی متلانا اور قے ہونا، جلد کی خشکی، سانس گھٹنا،غشی، بے ہوشی، سرہلکا محسوس ہونا، دل کی دھڑکن تیز ہونا، پٹھوں کی کمزوری اور شدید نقاہت نمایاں ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سخت گرمی کی زد میں براہ راست رہنے اور لولگنے کا نتیجہ ہوتاہے، خصوصاً خشک گرمی کی زد میں مسلسل رہنے کے نتیجے میں جسم کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے اور جسم کا درجہ حرارت 104فارن ہائیٹ یا اس سے بھی زائد تک پہنچ جاتاہے۔ اس کے نتیجے میں سخت بخار کے ساتھ دیگر علامت نمودار ہوتی ہیں۔ اس مرض کی ایک بڑی وجہ کافی مقدار میں پانی نہ پینا بھی ہے جس کے نتیجے میں جسم کو خاطر خواہ پسینہ خارج کرکے خود کو ٹھنڈا کرنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ یہ مرض عموماً گرم اور خشک ، بنجر علاقوں میں حملہ کرتاہے۔

اگر ہیٹ اسٹروک کا بروقت اور درست علاج نہ کیا جائے تو یہ دل اور گردے کی بیماریوں ، دماغ کو ناقابل تلافی نقصان، حتیٰ کہ موت کا سبب بن سکتاہے۔ ہیٹ اسٹروک کا مندرجہ ذیل جڑی بوٹیوں سے علاج ممکن ہے:

*پیاز جسم کی گرمی جذب کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہیٹ اسٹروک کا حملہ ہوتے ہی ایک پیاز کو پیس کر مریض کی پیشانی پر اس کے گودے کا لیپ کریں۔ انشااللہ فوری فائدہ ہوگا۔
*اسی طرح تلسی کے پتوں کا رس نکالیں اور دو چائے کے چمچ دن میں دو مرتبہ پلائیں، یا ایک چائے کا چمچ تلسی کے بیجوں(تخم بالنگا) کو ایک کپ پانی میں چھے گھنٹے بھگوئیں اور ٹھنڈے دودھ یا عرق گلاق کے ساتھ پلائیں۔
*اس کے علاوہ پچاس گرام سبز دھنیا کو پیس کر ایک چمچ چینی کے ساتھ ٹھنڈے پانی میں ملاکر دن میں ایک مرتبہ پی لیں۔
*گھیکوار سے گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا گودا پانی میں یا کسی ترش پھل کے رس میں ملائیں اور دن میں ایک مرتبہ پی لیں۔
*سبز میتھی کے50گرام تازہ پتے لے کر آدھاجگ ٹھنڈے پانی میں دوگھنٹے کے لیے بھگودیں۔ اس کے بعد پتوں کو اچھی طرح کچل کر پانی کو چھان لیں۔ ہر دوگھنٹے بعد یہ پانی مریض کو پلائیں۔ ا
*ملی کے بیجوں کو پانی کے ساتھ ملاکر پیسیں اور پھر چھان لیں، اس پانی میں حسب ذائقہ شکر ملاکر دن میں ایک یا دو مرتبہ پلائیں۔
*آم میں پیکٹن نامی صحت بخش کیمیائی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو گرمی کے امراض میں زبردست فائدہ پہنچاتاہے۔ ایک کیری (کچا آم ) لے کر اسے بھون لیں۔اب اسے چھیل کر تازہ پانی سے دھولیں۔ اسے ٹھنڈے پانی کے ایک گلاس میں اچھی طرح کچل کر چھان لیں۔ اب اسے چھان کر اس میں شکر، پسی ہوئی کالی مرچ ، بھناہوا زیرہ اور نمک شامل کرکے دن میں ایک دوبار پئیں۔ پنجاب میں یہ مشروب ’’امبلی‘‘ کہلاتاہے اور خصوصاً جنوبی پنجاب میں شدید گرمی سے لوگوں کو بچاتاہے۔
*بیل گری کا پھل بھی گرمی سے بچانے اور اس کے اثرات زائل کرنے کی شہرت رکھتاہے۔ ایک گلاس بیل گری کا رس روز پئیں۔ اسی طرح بیل گری کے پھل کے چھنے ہوئے گودے میں دو چائے کے چمچ شکر، 50ملی لیٹر ٹھنڈا دودھ ملائیں اور دودھ میں باہر نکلنے سے پہلے نوش فرمائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...