بریسٹ کینسر،اسباب،علامات اوراحتیاط

5,050

بریسٹ کینسرخواتین میں کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔بریسٹ کینسرجسے چھاتی کاسرطان کہاجاتاہے غیرمعمولی خلیات کی بہت تیزی سے افزائش کانام ہے جن پرقابوپاناممکن نہیں ہوتا۔خلیات کی یہ ابنارمل افزائش ایک یادونوں چھاتیوں میں ہوسکتی ہے۔اگر ابتدائی مراحل میں اس مرض کی تشخیص ہوجائے تو مریضہ شفاء یاب ہوسکتی ہیں۔

اسباب

اس کینسر کی اصل وجہ کسی کومعلوم نہیں ہوسکی لیکن متاثرہ مریضاؤں میں مندرجہ ذیل مسائل سامنے آئے ہیں۔
۱۔بریسٹ کینسر سے متاثرہ بعض خواتین میںجینیاتی نقائص دیکھے گئے ہیں۔جنھیں( آربی سی اے) جین میں تبدیلی سے تعبیرکیاجاتاہے۔
۲۔اگرخاندان میں جیسے ماں ،بہن یاوالدوغیرہ اس مرض میں مبتلاہوں تو اس مرض کے لاحق ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
۳۔بریسٹ کینسرمیں بڑھتی ہوئی عمر اورخواتین کے ہارمونز بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔
۴۔شادی کے بعد بچوں کانہ ہونایاتاخیر سے ہونا بھی اسکاایک سبب ہوسکتاہے۔
۵۔ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (ایچ آر ٹی) اورمانع حمل گولیوں کااستعمال بھی اس کی وجہ ہوسکتاہے۔
۶۔ماہواری کاجلدی شروع ہونایاسن یاس کادیرسے ہونابھی شامل ہے۔

 مزید جانیں: بریسٹ کینسر کی مختلف اسٹیجز اور علاج کی نوعیت

علامات

چھاتی میں گومڑ یاگلٹی کاہونا بریسٹ کینسر کی سب سے عام علامت ہے۔اس گلٹی میں کوئی درد محسوس نہیں ہوتا۔ابتدائی مرحلے میں میموگرام سے جانچ کے ذریعے بریسٹ کینسرکا سراغ لگایا جاتا ہے۔
بدقسمتی سے بریسٹ کینسر کی دیگر علامات مرض پھیلنے کے بعد سامنے آتی ہیں۔مرض بڑھنے کی صورت میں چھاتی یابغل کی جلد کا موٹا ہونا،چھاتی کی ساخت میں تبدیلی،چھاتی کی جلد میں تبدیلیاں رونما ہونا جیسے گڑھے پڑنا یا جلد اکھڑی اکھڑی محسوس ہونا۔
نپل پرپرت کاجمنایااندر کی طرف ہوجانایااس سے خون یامواد کااخراج ہونا اوراس کی جلدکی رنگت میں تبدیلی واقع ہونا شامل ہے۔

تشخیص

اگر آپ کی ڈاکٹر محسوس کرے کہ آپ کوبریسٹ کینسر ہے تو وہ چھاتی میں غیرمعمولی انداز میںبڑھنے والے خلیات کوبایوپسی کے ذریعے جانچیں گیں۔

بعض اوقات غیر معمولی بڑھے ہوئے حصے میں ایک سوئی داخل کرکے خلیات کے کچھ نمونے حاصل کئے جاتے ہیں جسے ( نیڈل بایوپسی )کہتے ہیں۔

 مزید جانیں:چھاتی کے کینسرسے بچنے کے لئے 10مفید غذائیں

اسکے بعد پیتھالوجسٹ اس نمونے کاخوردبین کی مدد سے جائزہ لیتے ہیں کہ اسمیں کینسر کے خلیات موجود تو نہیں۔کچھ صورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ تمام مشتبہ حصہ چھاتی میں سے ایک چھوٹے شگاف کے ذریعے نکال دیاجاتاہے۔

ضروری معلومات

خواتین کی چھاتی میں قدرتی طورپرسخت گومڑے یاگلٹیاں قدرتی طورپرموجود ہوتی ہیں۔اسی لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دس میں سے کوئی ایک گلٹی کینسر والی ہوسکتی ہے۔لیکن یہ ضروری ہے کہ جیسے ہی کوئی گلٹی یا چھاتی میں کوئی تبدیلی محسوس ہوتو تاخیر کیے بغیرفوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...