ہائی پرٹینشن کی وجوہات اور علاج

11,292

ہائی پرٹینشن جسے ہم ہائی بلڈ پریشر کے نام سے بھی جانتے ہیں انسانی جسم کی ایک ایسی بیماری ہے جسکا مریض کو اچانک ہی معلوم ہوتا ہے۔ انسان کے بلڈ پریشر کا اچانک ہائی ہوجانا اسکی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر ہونے سے انسان کی دماغ کی رگ پھٹ سکتی ہے اور اسکی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے اور اسکا موثر علاج کیا ہے اسکے لئے درج ذیل باتوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

بلڈ پریشر کو جاننے کا طریقہ

بلڈ پریشر کو جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس کی پیمائش کی جائے۔ بلڈ پریشر کی پیمائش کو جاننے کیلئے ڈاکٹروں کے پاس ایک خاص آلہ ہوتا ہے جس سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ مریض کا بلڈ پریشر کتنا ہے۔ اگر بلڈ پریشر کا اعداد و شمار اوپر کا 120 اور نیچے کا 80 ہے تو یہ نارمل کہلائے گا۔ بلڈ پریشر کا آلہ آپ گھر میں بھی خرید کر رکھ سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات

ہائی بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے اسکی بیشتر وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اسکے ظاہر ہونے کا پتہ نہیں چلتا۔ زیادہ غصہ کرنے سے بھی آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوسکتے ہیں اور اسکے نتیجے میں طبیعت بگڑ سکتی ہے۔ جسم میں نمکیات کا زیادہ ہونا بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کیلئے آپکو اپنی صحت کا خود خیال رکھنا پڑتا ہے۔ سیگریٹ نوشی بھی اس بیماری کی اہم وجہ بن سکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی علامات

ہائی بلڈ پریشر کی علامات جاننا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر سے بچنا چاہتے تو درج ذیل علامات یاد رکھیں۔
سر درد، چکر آنا، آنکھوں کو دھندلا پن محسوس ہونا، قے، سانس آنے میں تکلیف ہو یا تھکن محسوس ہو۔ یہ تمام علامات اس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ مریض کا بلڈ پریشر ہائی ہورہا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے ممکنہ تکالیف

بلڈ پریشر کے بڑھنے (ہائی) ہونے سے آپ کئی مہلک قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر سے آپکو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ گردوں کو خون سپلائی کرنے والی نسوں کو برباد کرکے گردوں کی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے۔ اسی طرح ہائی بلڈ پریشر آپکے دماغ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور فالج کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ آپ کے پیروں کی خون کی نسوں کو تنگ کردیتا ہے جس کی وجہ سے چلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کا علاج

اگر آپ واقعی ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو خود کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور غیر ضروری قسم کی ٹینشن لینے سے اجتناب کریں۔ عموما ڈاکٹرز ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو مختلف دوائیاں تجویز کرتے ہیں تاکہ انکا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے۔ لیکن ان دوائیوں کا استعمال مریض کو زندگی بھر کرنا پڑتا ہے اور کھانے پینے کے معاملات میں پرہیز بھی کرنا پڑتا ہے۔ اسکے علاوہ اس بیماری سے بچنے کیلئے آپ کسی ماہر نفسیات کے پاس بھی جاسکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی دوائیں

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیئے لیکن اسکے ساتھ ساتھ دواؤں کا استعمال بھی ضروری ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بنا تاخیر ڈاکٹر سے رابطہ کرلینا چاہیئے تاکہ بلڈ پریشر کو نارمل کیا جاسکے اور اسکے نقصانات سے بچا جاسکے۔ خود دوائیں لینے سے پرہیز کرئے کیونکہ ہوسکتا ہے جو دوا آپ کے دوست یا عزیز کو راس آئے، وہ آپ کے لئے مفید نہ ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...