دانت برش کرنے کا موثر طریقہ

2,233

ہم سب یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی بہت ضروری ہے لیکن ہر کام کے کرنے کے کچھ طریقہ کار ہوتے ہیں۔ ویسے تو آپ دانت صاف کرنے کے لئے کوئی بھی برش کرنے کا طریقہ کار استعمال کریں جیسے سائڈٹو سائڈ، اور سرکولر موشن لیکن ریسرچ کے مطابق یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دانت صاف کرنے کے مختلف طریقوں کے مجموعے سے پلاک کی روک تھام زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

پلاک کیاہے؟

دودھ ،سافٹ ڈرنک، کشمش، کیک،کینڈی،کاربوہائیڈریٹ(شکراور نشاستہ جات) پر مشتمل کھانے کی اشیاء اکثر دانتوں میں رہ جاتی ہیں جس سے پلاک ہوتاہے۔منہ میں موجود بیکٹیریا ان کھانے کی چیزوں سے تیزی سے بڑھتے ہیں جو ایسڈ بناتے ہیں۔
اچھی برشنگ کے ذریعے پلاک سے چھٹکارا پایا جاسکتاہے لیکن اکثر اوقات آپکے برش کے ریشے آپکے دانتوں کے درمیان کی صفائی سے قاصر رہتے ہیں اس حصہ میں پلاک کے بڑھنے اور کیویٹیز کا خطرہ ذیادہ ہوتاہے اسی وجہ سے برش کے ساتھ ساتھ دن میں ایک مرتبہ فلاس کرنا ضروری ہے۔

منہ کی صحت کی اہمیت

پلاک کے جمع ہونے کے باعث مسوڑھوں کی سوجن اور سوزش ہونے کی وجہ سے دانت کے نقصان یا انفیکشن کا خطرہ ہوتاہے۔
مسوڑھوں کی سوزش کی علامات
۱۔ مسوڑھوں کی سوجن
۲۔مسوڑھوں کا جگہ چھوڑنا
۳۔برش اور فلاس کے دوران مسوڑھوں سے خون بہنا
۴۔مسوڑھوں کے رنگ میں تبدیلی
۵۔منہ کی بو
ان تمام مسائل کااگر بروقت علاج نہ کیاجائے تو یہ دانتوں کے امراض، دائمی انفیکشن کی وجہ سے دانت ،مسوڑھوں اورمنہ کو متاثر کرتی ہے۔
اور اسکے باعث جان لیوا خطرناک امراض جیسے امراض قلب،اور ذیابیطس جیسی جسم کے سارے نظام کو متاثر کرنے والی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

دانت برش کرنے کا مفید طریقہ

۱۔اپنے برش کے ریشوں کو دانتوں پر اس جگہ رکھیں جہاں وہ مسوڑھوں سے جڑے ہیں۔
۲۔سرکولر موشن میں ہلکے ہاتھ سے دانت کو صاف کریں اور دانتوں کے کنارے یعنی نیچے کی طرف جھاڑ دیں۔
۳۔اسی طرح ہر دانت پر تین سے چار اسٹروک کرکے نیچے کی طرف جھاڑیں۔
۴۔ایک دانت سے دوسرے دانت پرجانے سے قبل دانتوں کے بیچ کے حصے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
۵۔ہر دانت پر یہی عمل دہرائیں۔داڑھوں کو بھی اچھی طرح سے صاف کریں۔
۶۔منہ کے اندر کے دانتوں کو صاف کرنے کیلئے ہر دانت کو اوپر سے نیچے کی طرف برش کی مدد سے صاف کریں۔
یہ تکنیک موڈیفائیڈ بیس میتھڈ کہلاتی ہے اور یہ طریقہ کاردانتوں کی صفائی کے لئے معمول کی برشنگ کے طرز عمل کے مقابلے میں تین گناہ زیادہ موثر ثابت ہوتاہے۔

چند ضروری احتیاطی تدابیر

۱۔دن میں دوبار ضرور دانت صاف کریں ۔
۲۔سختی اور زور سے برشنگ مسوڑھوں کو نقصان اور انھیں انکی جگہ سے ہٹانے کا سبب بنتاہے۔
۳۔مسوڑھوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کیلئے آپ اپنے ٹوتھ برش کو قلم کی طرح پکڑیں۔
۴۔نرم ریشوں والا برش استعمال کریں اور کم از کم دو منٹ برش کریں۔
۵۔فلاسنگ کے بعد دانتوں کو برش کرنا گہرائی میں صفائی کے لئے بہترین ہے۔
دانت برش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کو صاف کرنانہ بھولیں پانی سے کلی کریں اور ہرممکن حد تک زیادہ سے زیادہ خراب بیکٹیریا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کھانے سے پہلے اور بعدمیں پانی سے کلی ضرورکریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...