8 طریقوں سے میگنیشیئم آئل صحت کے لئے مفید

1,133

میگنیشیئم فائدہ مند معدنیات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ میگنیشیئم آئل جسم کی کھوئی ہوئی توانائی کو نئے سرے سے بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہمارے جسم کو مخصوص مقدار میں میگیشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی کمی بے چینی، بے خوابی، متلی، بلڈ پریشر میں کمی اور دوسری کمزوریاں پیدا کردیتی ہے۔
میگنیشیئم آئل کئی طرح سے فائدہ مند ہے لیکن اس کے استعمال کے لیے ماہرین کا مشورہ ضروری ہے تاکہ آپ کی جسامت اور طبیعت کے لحاظ سے اس کی صحیح مقدار استعمال کرائی جائے۔

1۔ درد میں کمی کے لیے:

میگنیشیئم آئل کا استعمال درد میں کمی لاتا ہے۔ یہ مسلز اور نروز دونوں کے درد میں یکساں مفید ہے۔ یہ ناصرف درد میں کمی لاتا ہے بلکہ درد کو بڑھانے والے ایک کیمیکل NDMA کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔کمر پر لگانے سے درد میں آرام دیتا ہے۔ ٹانگوں کے درد میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

2۔ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے:

میگنیشیئم کی مدد سے جسم کیلشیئم کو جذب کرتا ہے۔ اگر جسم میں میگنیشیئم کی کمی ہوگی تو یہ صحیح طرح کیلشیئم کو جذب نہیں کرپائے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ دانت اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے جسم میں میگنیشیئم کی مناسب مقدار موجود ہو۔

3۔ مسلز کی بحالی کے لیے:

اکثر کھلاڑی مسلز کی ٹوٹ پھوٹ اور درد کی وجہ سے میگنیشیئم آئل استعمال کرتے ہیں جو مسلز کی تکلیف اور جلن کو آرام پہنچاتا ہے۔ بہت زیادہ جسمانی محنت کرنے والے لوگوں کو میگنیشیئم آئل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

4۔ اچھی نیند کے لیے:

میگنیشیئم آئل مسلز کو سکون پہنچا کر پرسکون نیند فراہم کرتا ہے۔ میگنیشیئم آئل دماغ اور نروس سسٹم میں موجود GABA receptors کو پرسکون کرتا ہے جو اچھی طرح نیند کا باعث بنتے ہیں۔ اسی لیے ماہرین کسی اور مقصد کے لیے بھی میگنیشیئم آئل رات کو سونے سے پہلے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

5۔ دانت صحت مند بنانے کے لیے:

میگنیشیئم آئل آپ کی ظاہری صفائی میں استعمال ہوسکتا ہے۔میگنیشیئم آئل کا اسپرے کرنے سے دانتوں پر جمنے والا plaque صاف کرنے اور مسوڑھوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ میگنیشیئم آئل سے غرارے کرنے سے منہ اور دانتوں کی صفائی اور مضبوطی کے ساتھ منہ کے کینسر سے بھی بچاؤ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح تھوک دیا جائے کیونکہ میگنیشیئم آئل کی زیادہ مقدار میں پیٹ میں جانا پیٹ کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

6۔ جلد کے مسائل کے لیے:

جلد کے مسائل کے لیے بھی میگنیشیئم آئل کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کو لگانے سے چکنی جلد اور ایکنی کے مسائل دور ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق میگنیشیئم آئل مختلف فیٹس اور آئل کو دور کرتا ہے جس سے جلد کی چکنائی کم ہوجاتی ہے اور ایکنی سے نجات ملتی ہے۔

7۔ ڈیوڈرنٹ کے طور پر استعمال کریں:

ڈیوڈرنٹ میں ایلومینیئم کی موجودگی صحت کے لیے مضر ہے ۔ اس کے بجائے میگنیشیئم آئل کا استعمال پسینے سے پیدا ہونے والی بدبو کو بھی ختم کرتا ہے۔ میگنیشیئم آئل میں اپنی پسند کی عطر ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

8۔اسٹریس کو کم کرنے کے لیے:

ہم میں سے اکثر لوگ اسٹریس کو کم کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لیتے ہیں جبکہ ماہرین اس کے لیے میگنیشیئم کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ اسٹریس میں جسم کی میگنیشیئم پیشاب کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے۔ کیونکہ میگنیشیئم جسم کے ہارمونز کو کام انجام دینے میں مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسٹریس میں میگنیشیئم کا سپلیمنٹ لینا مفید ہے۔
؂

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...