صحت مند ازدواجی و جنسی زندگی گزارنے کے اصول

74,454

صحت بخش خوشگوار ازدواجی زندگی ہرایک کی خواہش ہوتی ہے۔خوش گوار ازدوجی و جنسی زندگی گزارنے کے لئے آپ کا ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند ہوناضروری ہے ۔

اکثر شادی شدہ افراد صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ مندرجہ ذیل اصولوںپر عمل کرکے نہ صرف صحت مند ازدوجی و جنسی زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ خود کو بیماریوں سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

۱۔ورزش

 

ورزش نہ صرف آپ کی صحت (health) کو بہتر بناتی ہے بلکہ اس سے آپ کی خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتاہے ۔ورزش خون کابہاؤ جسم کے ان حصوں کی طرف کردیتی ہے جوجنسی بیداری میں حصہ لیتے ہیںاورموڈ بہتر کرنے والے ہارمونز اینڈورفنزکی پیداوارمیں اضافہ کرتی ہے۔ورزش صحت کے وہ اموربہتر بناتی ہے جوجنسی عمل میں ملوث ہوتے ہیں۔

 

۲۔صحت کے مسائل کاحل

 

صحت کے مسائل مثلاً ذیابیطس،ہائی بلڈپریشر،دل کی بیماری،ڈپریشن اورگٹھیا جیسی تمام بیماریاں جنسی خواہش اورکارکردگی پراثرانداز ہوتی ہیں۔ ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشر کے مریض جنسی زندگی سے عدم رغبت کااظہار کرتے ہیں۔ڈپریشن کے وہ بھی اس طرح کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

ذیابیطس اورموٹاپاجوعموماً ایک ساتھ ہوتے ہیںمردوں کی جنسی صلاحیت کومتاثر کرتے ہیں۔ان مسائل پرابتداء میں ہی قابوپانااوران کاعلاج کروانامناسب رہتاہے۔قدرتی علاج جیسے ورزش،سادہ مگر صحت (health)  بخش غذا اورلوگوں سے ملنے جلنے پرتوجہ دیں۔

 

۳۔ادویات کے استعمال سے گریز

 

آج کل مارکیٹ میں جسمانی یاجنسی طاقت کوبڑھانے کے لئے بہت سی ادویات دستیاب ہیں ان کے استعمال سے گریز اورمتوازن غذا اورمناسب ورزش پردھیان دیناضروری ہے۔

کچھ ادویات کے منفی ذیلی اثرات جنسی زندگی کومتاثر کرتے ہیں ان میں ضروری نہیں کہ صرف جنسی طاقت کی ادویات ہوں بلکہ دیگر بیماریوں جیسے ذیابیطس ،بلڈ پریشر اوردیگر امراض کی ادویات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔اسی لئے ڈاکٹر سے ضرورمشورہ کریں اورادویات تبدیل کریں۔

 

۴۔تولیدی اعضاء کی حفاظت

 

جسم کی بیرونی صفائی کے ساتھ ساتھ اندرونی صفائی کابھی خاص خیال رکھناچاہئے۔روزانہ غسل کرکے جسم کوفاسد مادوں سے پاک رکھنانہایت ضروری ہے۔

 

۵۔موٹاپے کاخاتمہ

 

موٹاپے سے بچناچاہئے یہ اچھی جنسی زندگی گزارنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنتاہے ۔موٹاپا صحت نہیں بلکہ بیماری ہے ظاہری شخصیت میں آنے والی تبدیلیاں انسان کوحساس اورمحتاط بنادیتی ہیں یہ بات سچ ہے کہ بہتر جسمانی ہیئت جنسی خواہش کوبڑھاتی ہے ۔غذاکااستعمال اعتدال سے کرناچاہئے اوراپنی خوراک میں تازہ پھل،سبزیاں،دودھ اورشہد کااستعمال ضروررکھیں تاکہ وزن نارمل رہے اور آپ بھی اچھی ،خوشگوار،صحت بخش اورپرسکون زندگی گزارسکیں۔

 

۶۔آرام اوربھرپورنیند

 

آرام اورخوشگوارنیند کاحصول ممکن بناناچاہئے۔ذہنی دباؤ اورتھکاوٹ آپ کوبوجھل کردیتے ہیں۔یہ مسائل توانائی میں کمی پیدا کرتے ہیں اوربہت زیادہ ذہنی تناؤ جنسی مسائل پیداکرتا ہے۔

خوب آرام آپ کے اعصاب کوتوانا رکھتے ہیں۔سونے سے پہلے ایسی تمام سرگرمیوں سے پرہیز کریں جوآپ کی نیند میں خلل پیداکرسکتی ہیں۔اپنے بیڈ روم کوپرسکون اورتاریک یاپھر روشنی کومدھم رکھیں۔

 

۷۔بری عادات سے پرہیز

 

سگریٹ نوشی اورنشہ آوراشیاء سے پرہیز کرناچاہئے بلکہ ان سے ہرممکنہ حد تک بچناچاہئے۔یہ کامیاب جنسی زندگی گزارنے کاایک اہم اصول ہے۔بری عادات میں گھرکرہی بہت سے لوگ اپنی صحت اورزندگی برباد کرتے ہیں۔

مزید جانئے :اپنی شادی کو کیسے بچایا جائے؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...