صبح، دوپہر، شام 3عمل دہرائیں صحت یقینی بنائیں

5,706

صحت زندگی ہے اورصحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کااگر روزمرہ کی بنیاد پر مقابلہ نہ کیاجائے توآگے جاکر یہ مسائل بڑی پریشانی کاسبب بن جاتے ہیں۔اسی لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں شامل کرلی جائیں جو آپکو بیماریوں کے خطرات سے بچا کر صحت مند رہنے میں آپکی مددکرسکیں۔

زیادہ کچھ نہ کریں بس صبح،دوپہر اور رات اگر یہ تین کام کرلیں تو آپ صحت کے کئی مسائل سے دور رہ سکتے ہیں :

 

۱۔صبح نہارمنہ

صبح اُٹھنے کے بعد اگر آپ ایک چمچ ایلوویرا جیل میں صرف ایک چٹکی کلونجی اور ایک چٹکی میتھی دانہ ڈال کرکھالیں تویہ عمل آپکے بہت سے مسائل سے بچا سکتا ہے۔ ان مسائل میں وزن کی زیادتی،آنکھوں کی کمزوری،جلد،ناخن اور بالوں کے مسائل،شوگر کے خطرات اورجوڑوں کا درد شامل ہے ۔اگر اسے کھانے کے بعد زیادہ کڑواہٹ محسوس ہوتو تھوڑا ساشہد کھالیں۔

 

دوپہرکھانے سے پہلے

دوپہر کھانے سے ایک یاآدھاگھنٹہ پہلے اگر دوچمچ اسپغول ایک گلاس پانی میں گھول کر پی لی جائے تو آپ معدے کی تمام بیماریوں کے ساتھ ساتھ اضافی وزن اور کولیسٹرول وغیرہ کے مسائل سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔
معدہ اگر خراب ہوتو یہ بہت سی بیماریوں کیلئے دروازہ کھول دیتاہے۔بڑھاہواکولیسٹرول دل کی بیماری کاسبب بنتاہے۔قبض کی شکایت بھی عام ہوتی جارہی ہے جو بڑے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ تو تکلیف کے ہونے یااسکے بڑھنے کاانتظارکئے بغیر اس پر عمل کریں اگر کھانے سے پہلے نہیں پی سکتے یا بھول جائیں تو کھانے کے ایک گھنٹے بعد ضرور پی لیں۔

 

رات سونے سے پہلے

رات میں دودھ تو تقریباً سبھی لوگ پیتے ہیں۔اگر اس دودھ میں آپ ایک چٹکی ہلدی جو گھر کی پسی ہوئی ہو وہ شامل کرلیں تونہ صرف جان لیوامرض کینسر کے خطرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہلدی ملادودھ کینسر کے سیل کولاک کردیتاہے۔بلکہ جسمانی درد جسکاشکار آجکل بوڑھے ہی نہیں بلکہ ہمارے معصوم بچے بھی ہورہے ہیں ان سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں۔
اپنی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ بہت سی ایسی بیماریوں سے بھی آپکو بچائے گی جسکاسامنا آپکو اپنی روزمرہ زندگی میں کرناپڑتاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...