دمہ کے مرض میں 13مفید غذائیں

6,708

دمہ ایک ایسا مرض ہے جو نہایت پریشانی اور تکلیف کاباعث بنتاہے۔پھیپھڑوں کو ہوا دینے والی نالیاں چھوٹے چھوٹے پٹھوں سے ڈھکی ہوتی ہیں۔ ان پٹھوں میں نقص ہونے کے باعث جو سانس لینے میں تکلیف اور گلا سائیں سائیں کرتاہے اسے دمہ کہتے ہیں۔ اسکی دوقسمیں ہوتی ہیں۔ ایک خشک اور دوسرا مرطوب۔

نزلہ زکام یاکھانسی کی وجہ سے کبھی پھیپھڑوں کے اندر بلغم جمع ہوجاتاہے۔ جس سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔ اور کبھی پھیپھڑوں میں خشکی ہونے کی وجہ سے تجاویف تنگ ہوجاتی ہیں اور سانس رک رک کر آنے لگتاہے۔دمہ کا دورہ پڑنے کی صورت میں اسے ختم کرنے کی تدابیر اور اسکے بعد دوبارہ دمہ نہ ہو اسکے لئے علاج کرناچاہئے۔ غذا اورقدرتی اصولوں کی پابندی دمہ کے مستقل علاج کے لئے ضروری ہے۔

ذیل میں بیان کردہ اشیاء باقاعدہ طور پر چند مہینے استعمال کریں انکے استعمال سے دمہ ٹھیک ہوجائے گا:

۱۔چھوہارا

چھوہارا سینے اور پھیپھڑوں کو قوت دیتاہے۔ بلغم اور دمہ میں مفید ہے۔اسکے علاوہ کھجور بھی دمہ میں کھاسکتے ہیں۔

۲۔کافی

دمہ کا دورہ پڑنے پر گرم کافی بغیر دودھ اور چینی کے پینے سے آرام آتاہے۔

۳۔گاجر

گاجر اور گاجر کارس دمہ میں مفید ہیں۔گاجر،چقندر اورکھیرا کارس پینے سے دمہ میں فائدہ ہوتاہے۔

۴۔انجیر

دمہ میں جب بلغم کی شکایت ہوتو انجیر کھانا مفید ہے۔ اس سے بلغم نکل جاتاہے۔ اورمریض کو فوری آرام آجاتاہے۔

۵۔انگور

دمہ میں انگور کھانا مفید ہے۔اگر تھوک میں خون بھی آتا ہوتب بھی انگور کھانے سے فائدہ ہوتاہے۔

۶۔میتھی

ایک گلاس پانی میں چار چمچ میتھی ابال لیں۔ جب آدھا رہ جائے تو چھان کر نیم گرم ہی پی لیں۔

۷۔لہسن

لہسن دمہ کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے ۔ایک کپ گرم پانی میں دس قطرے لہسن کارس ،اور دو چمچ شہد ملاکر روزانہ صبح پینا دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ لہسن کی ایک کلی،بھون کر تھوڑا سانمک ملا کر دوبار کھانے سے سانس میں فائدہ ہوتاہے۔

۸۔گڑ

سردیوں میں گڑ اور سیاہ تل کے لڈو کھانے سے دمہ میں آرام آتاہے۔ اگر دمہ نہ بھی ہوتو ان کا استعمال ہر شخص کو کرنا چاہئے تاکہ محفوظ رہیں۔

۹۔ہلدی

دمہ میں روزانہ تین بار پانچ گرام پسی ہلدی گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں الرجک،سانس کے امراض میں مفید ہے۔

۱۰۔اسپغول

چھ مہینے تک لگاتار روزانہ دو بار اسپغول لینے سے سب طرح کے سانس کے امراض دور ہوجاتے ہیں۔

۱۱۔شہد

دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض شہد کے استعمال سے دور ہوجاتے ہیں۔شہد پھیپھڑو ں کوقوت دیتاہے۔پیاز کا ر س شہد میں ملا کر لینے سے فائدہ ہوتاہے۔صرف شہد بھی لے سکتے ہیں۔

۱۲۔جو

دمہ میں چھ گرام جو اور چھ گرام مصری پیس کر صبح شام گرم پانی سے کھالیں۔

۱۳۔تلسی

دمے میں تلسی کے پتوں کارس،شہد، ادرک کارس،پیاز کارس ملاکر لینے سے فائدہ ہوتاہے۔بچوں کو سانس کی بیماری میں تلسی کے پتوں کارس اور شہد ملاکردیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...