منہ کی بدبو کی 10ممکنہ وجوہات

5,788

منہ کی بدبو یا بدبودار سانس آپ کو لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے کے قابل نہیں چھوڑتی۔آپ کو مستقل ماؤتھ فریشنر کا استعمال کرنا پڑتا ہے ،بدبودار سانس کو میڈیکلی ہیلی ٹوسس کہا جاتا ہے۔جو کہ آپ کے دانتوں کی خراب صحت یا آپ کی خرابئی صحت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔یہ بدبودار سانس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یا تو آپ جو غذا کھا رہے ہیں وہ خراب ہے یا پھر آپ نے جو لائف اسٹائل اختیار کیا ہے وہ غیر صحت بخش ہے۔چنانچہ یہاں ہم ہیلی ٹوسس کی وجوہات اور اس کا علاج بتانے کی کوشش کریں گے ۔

خراب یا بدبو دار سانس کی یہ وجوہات ہو سکتی ہیں :

1۔دانتوں کی خراب صحت:

دانتوں میں اگر صحیح طور پر برش نہ کیا جائے اور دانتوں میں کھانا لگا رہ جائے اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھیں تو یہ کھانے کے ذرات منہ میں جراثیم اور بدبو کا سبب بن جاتے ہیں ۔

2۔منہ کا انفیکشن:

مسوڑھے اور دانتوں کی بیماریاں بھی منہ میں جراثیم کا سبب بن جاتی ہیں ،اور دانتوں کت اردگرد جراثیموں کی آماجگاہ بنالیتی ہیں جس کی وجہ سے منہ میں سوجن یا زخم یا چھالے پیدا ہو جاتے ہیں ،ان سے بھی بو پیدا ہو جاتی ہے۔

3۔سانس کی نالی کا انفیکشن:

گلے کا انفیکشن،ناک کا انفیکشن،پھیپھڑوں کا انفیکشن،گلے کے غدود کا انفیکشن ،بخار،نزلہ ،ہرا اور پیلا بلغم۔بلغمی کھانسی ،بھی خراب بدبو دار سانس کا سبب بن جاتا ہے۔

4۔کریش ڈائٹنگ:

روزہ اور کم کاربو ہائیڈریٹ لینے کی وجہ سے جسم میں چکنائی ٹوٹنے کا عمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے کیٹونز نامی کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو کہ سانس میں بو پیدا کر دیتا ہے۔

5۔دواؤں کے سبب:

نائٹریٹ جو کہ انجائنا کے درد یا سینے کے درد کے لئے استعمال ہوتی ہے یا نیند کی دوا،بھی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بن جاتی ہے اس کے لئے آپ اپنے ڈاکٹر سے درخواست کر کے دوا تبدیل کروا سکتے ہیں۔

6۔نظامِ انہظام:

پائیلوری بیکٹیریل انفیکشن اور گیسٹروایسوفیگل ریفلیکس ڈیزیزکی موجودگی میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔اگر آسان زبان میں ہم کہیں تو نظامِ انہظام اگر خراب ہو گا تو بھی منہ اور سانس کی بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔

7۔بیرونی وجوہات:

لہسن ،پیاز ،کافی،سگریٹ نوشی،اور تمباکو کھانے والوں کے منہ سے بھی ناگوار مہک آجاتی ہے۔

مزید جانئے : پھل کھائیں اور منہ کی بدبو دور بھگائیں

8۔سسٹم کی خرابی:

ذیابیطس،جگرکی خرابی،گردوں کی خرابی،پھیپھڑوں کی خرابی ،یا سائنوس پرابلم بھی یہ بدبو پیدا کر سکتی ہیں ۔

9۔ہیلی ٹوفوبیا:

اگر کسی کی ذہنی حالت اس قسم کی ہو کہ اس کو اپنی سانس میں سے بدبو آرہی ہو تو ایسے میں اس کے لئے کوگنیٹو بی ہیورل تھراپی (CBT)کی ضرورت پڑتی ہے ،یہ اس قسم کے مریضوں اور بدبو کا مسئلہ حل کر سکتی ہے یہ تھیراپی ایسے مریضوں کے لئے اچھی رہتی ہے۔

10۔بریسزکی موجودگی:

اگر کوئی شخص اپنے دانتوں کا علاج کروارہا ہو ،یا بریسز لگوائے ہوئے ہوں تو بھی ان کے لئے اپنے دانتوں اور منہ کی صفائی مشکل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے منہ میں ناگوار بو پیدا ہو جاتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ بریسز تاروں اور بریکٹس سے لگے ہوئے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا ان میں پھنسا رہ جاتا ہے ،اس کنڈیشن کے لئے علیحدہ قسم کے برشز آتے ہیں جو کہ ان تاروں وغیرہ کے اندر صفائی کرتے ہیں ،آپ کا ڈینٹسٹ کو آپ کی میڈیکل ہسٹری اور میڈیکل کنڈیشن دیکھ کر خود ہی آپ کے لئے علاج منتخب کر لے گا ۔آپ کے ڈینٹسٹ کو آپ کی ڈائٹ ،آپ کی پرسنل عادات جس میں آپ کی تمباکو نوشی ،یا سگریٹ نوشی وغیرہ شامل ہے کو دیکھتے ہوئے آپ کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

مزید جانئے : منہ کی بدبو سے چھٹکارا پانے کےطریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...